گلگت بلتستان ڈیموکریٹک رائٹس کے چئیرمین احسان علی دیگر ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شامل۔

0 0

سکردو (پ ر) کالم نگار، سوشل ایکٹیوسٹ اور گلگت بلتستان ڈیموکریٹک رائٹس کے چئیرمین احسان علی نے اپنے دیگر ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔انکے ساتھ حاجی غلام عباس آستانہ ، حاجی حسین سندوس، حوالدار عیسی، شبیر حسین، امین تقی ، مبشرنبی، وسیم پرکستانی، عمران علی، حسنین، بختیار قمراہ،ظہیر عباس، وقار ابراہیم ، محمد علی، ثقلین حسین سمیت حلقہ نمبر ۲ کے بہت سے اور لوگ موجودتھے۔ تحریک انصاف گلگت بلتستان کے صدر جعفر شاہ نے ہار پہناتے ہوئے احسان علی اور ساتھیوں کو مبارکباد دی ،اس موقع پر ڈپٹی جنرل سکریٹری تحریک انصاف گلگت بلتستان تقی اخونزادہ، سابق صدر سکردو احمد علی،راجہ جعفر، سابق صدر حلقہ نمبر ۲ ذاکر ایڈوکیٹ ، سابق جنرل سیکریٹری حلقہ ۲ریحان ایڈوکیٹ، سمیت پارٹی کے بہت سے سینئر ممبرز موجود تھے۔
اس موقع پر احسان علی نے پی ٹی آئی سینئرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی نے آج میرے کاندھے پر ایک اور ذمہ داری ڈال دی ہے اور انشااللہ میری کوشش ہو گی کہ میں ہر ممکن اس ذمہ داری کو بہتر انداز سے انجام دوں۔ علاقے کی مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کرونگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرپن معا شرے میں عام ہو گئی ہے انشااللہ خان صاحب کی ٹیم میں شامل ہو کر معا شرے سے اس ناسور کے خاتمے کیلئے ہر ممکن کردار ادا کرونگا۔ بلتستان میں تعلیم ہو یا صحت ہر طرف صورتحال نا گفتہ بہہ ہے ۔ تعلیم اور صحت کے اداروں کی معیار کو بہتر بنانے کے لئے انقلابی بنیادوں پر اصلاحات لانے کی ضرورت ہے انشااللہ ان میں بہتری لانے کیلئے بھر پور کردار ادا کرنے کی کوشش کرونگا۔ صدر پی ٹی آئی گلگت بلتستان سید جعفر شاہ نے کہا کہ آپ جیسے جوان اور پڑھے لکھے لوگوں کی اس علاقے کو ضرورت ہے اور امید کرتا ہوں کہ آپ اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے علاقے کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کریںگے۔
ڈپٹی جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی گلگت بلتستان تقی اخونزادہ نے مبارکباد دیتے ہوئے کہ کہ پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان سے کرپشن کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں اور انشااللہ ہم اس علاقے کو کرپشن فری بنانے میں ہر ممکن کردار ادا کرینگے ۔
سابق صدر پی ٹی آئی حلقہ نمبر ۲ ذاکر حسین نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کو اس کاروان میں ویلکم کرتے ہیں اور امید کرتا ہوں کہ حلقہ نمبر ۲ کے مسائل کے نشاندہی اور حل کیلئے آپ بہتر کردار ادا کرینگے۔
سابق جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی سکردو ۲ نے کہا کہ ہم آپ کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں اور انشااللہ ٹیم ورک کے زریعے ہم حلقہ ۲ کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کردار ادا کرینگے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website