وزیر اعظم کا دورہ گلگت بلتستان، متنازعہ حیثیت کی بنیاد پر حقوق کا مطالبہ زور پکڑررہا ہے۔

0 0

سکردو(ٹی این این) چیرمین پاکستان تحریک انصاف اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا 4 اکتوبر کو سرکاری سطح پر پہلا دورہ ہے۔ اس حوالے سے گلگت بلتستان میں پارٹی کی جانب سے تیاریاں بھی عروج پر ہے وہیں وزیر اعظم خان کے متوقع اعلانات کے حوالے سے سوشل میڈیا پر عوامی حلقوں میں بحث بھی ٹاپ ٹرینڈ پر نظر آتا ہے۔گزشتہ کئی روز سے مختلف واتس ایپ گروپس اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک اور ٹیوٹر پر وزیر اعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں کشمیر پر اصولی موقف اور رائے شماری کے حق پر گلگت بلتستان کے یوتھ اور ایکٹوسٹ میں بڑی پذیرائی مل رہی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے توقع کی جارہی ہے کہ وزیر اعظم پاکستان اُسی بنیاد پر ریاست جموں کشمیر کی اہم اکائی گلگت بلتستان حقوق دیکر پاکستان دشمن عناصر کا منہ بند کرے گا۔ کیونکہ اس وقت ہندوستان کی جانب سے جموں کشمیر لداخ میں آرٹیکل 370 کی خاتمے کے بعد گلگت بلتستان کو بھی اتونگ انگ قرار دیکر گلگت بلتستان میں سٹیٹ سبجیکٹ کی خلاف ورزی پر وہاں کے میڈیا اور حکومت مسلسل سوال اُٹھا رہا ہے۔ گلگت بلتستان کے سیاسی مبصرین کا بھی یہی خیال ہے کہ اس وقت جو بین الاقوامی گریٹ گیم مودی اور ٹرمپ ملکر کھیل رہا ہے اُس کا مرکز گلگت بلتستان ہے اور گلگت بلتستان میں اگلے چند ماہ یا سال میں کچھ بھی ہوسکتاہے بھارتی آرمی چیف کا حالیہ بیان بھی اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے جس کیلئے حکومت پاکستان کو ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ سیاسی مبصرین اور تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اس وقت گلگت بلتستان کے حوالے سے اُٹھتے سولات بین الاقوامی سطح پر مسلہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے موقف کو کمزور کرسکتا ہے لہذا گلگت بلتستان کو سیاسی محرومیوں سے نکالنا ہوگا اور اس حوالے سے موجود اقوام متحدہ کے چارٹرڈ پر عملدآمد کرنا ضروری ہے۔
سول سوسائٹی کے رہنماوں کا خیال ہے کہ گلگت بلتستان صوبے کا کھاتہ مسلہ کشمیر کے تناظر میں مکمل طور پر بند ہونے کے بعد اب حکومت کے پاس آخری آپشن اقوام متحدہ کے قرارداد کی روشنی میں حقوق دینے کے سوا کچھ بچا ہی نہیں لہذا گلگت بلتستان کی سیاسی محرمیوں کی خاتمے کیلئے ضروری ہے کہ گلگت بلتستان میں جاری اسٹیٹ سبجیکٹ کی خلاف ورزیوں کو روکیں اور اقوام متحدہ کے قرارداد 13 اگست 1948 کی بنیاد پر گلگت بلتستان کو حقوق دیں جس کے مسلہ کشمیر پر کسی قسم کا فرق نہیں پڑے گا اور یہاں کے عوام کی بہتر سالہ سیاسی محرمیوں کا بھی خاتمہ ہوجائے گا۔ کچھ ایسے ہی سوالات سوشل میڈیا پر بھی عوامی حلقوں کی جانب سے مسلسل کی جارہی ہے، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سوال کیا جارہا ہے کہ گزشتہ ماہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب گلگت بلتستان کو کسی قسم کا صوبہ بنا نے کے امکانا ت کر مسترد کرنے کے بعد خطے کی متنازعہ حیثیت کے مطابق حقوق دینا،سٹیٹ سبجیکٹ رول کی خلاف روزیوں کو روکنا وقت کی اہم ضرور ت ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %