ضلع شگر میں چوری کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ، عوام نے ضلعی انتظامیہ کے نام کھلا خط لکھ دیا۔

0 0

شگر(عابدشگری) اہلیان چھورکاہ شگر نے علاقے کی بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتوں اورمویشیوں کی پراسرار گمشدگی سے تنگ آکر اس کی روک تھام کیلئے ڈپٹی کمشنر ، اسسٹنٹ کمشنر ،سپرنٹنڈنٹ اور سٹیشن ہاؤس آفیسر ضلع شگر کے نام کھلا خط لکھ دیا۔جس میں لکھا ہے کہ یونین کونسل چھورکاہ زرخیزی کے ساتھ ساتھ امن پسندی میں اپنی مثال آپ ہے. یہاں کے عوام باشعور، ایماندار اور با صلاحیت ہیں.جناب والا یہاں میں آپ کی خدمت میں نہایت ہی اہم مسئلہ کو اجاگر کرنا چاہتا ہوں اور یہ ایشو بدقسمتی سے بار بار سر اٹھاتا رہا ہے اور اس کا مکمل سدباب نظر نہیں آتا.پچھلے سالوں میں ڈکیتی کے بہت سے واقعات ہوئے ہیں جن میں بھیڑ بکریوں کی چوری اور دکانوں کا صفایا شامل ہیں اور ان سے عوام کو لاکھوں کا نقصان ہوا لیکن متعلقہ اداروں کی جانب سے کوئی پیش رفت دکھائی نہیں دی. جس سے عوام میں سخت تشویش ہے.بدقسمتی سے ان جرائم پیشہ افراد نے پھر سے سر اٹھانا شروع کر دیا ہے جن کی تازہ واردات میں موضع ریسر کی مسجد کا چندہ بکس کا توڑنا ہے. اور ساتھ ہی ساتھ مختلف محلوں میں رات کے دوسرے تیسرے پہر دو تین بندوں کو پھرتے دیکھا گیا ہے جوکہ بروقت لوگوں کے جاگ جانے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں.اس لیے جناب والا سے استدعا ہے کہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے عوام کے مال و دولت کی حفاظت کی جائے..

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %