سکردو(ٹی این این ) گلگت بلتستان کے ہزاروں کنٹینجٹ پیڈ سٹاف 3ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہمیں فوری تنخواہیں ادا کیا جاۓ کنٹینجٹ پیڈ ملازمین گلگت بلتستان نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے مختلف سرکاری محکموں میں کام کرنے والے ہزاروں عارضی ملازمین کو تین مہینوں سے تنخواہ نہیں ملنے کی وجہ سے گھروں میں فاقوں کی نوبت ائی ہے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے کم از تنخواہ 17500ہزار مختص کئے جانے کے باوجود ابھی تک عملدرآمد نہیں کرایا جاسکا جبکہ معمول کے مطابق فراہم کی جانے والی تنخواہ بھی تین مہنے سے روک کے رکھاگیاھے جس کی وجہ سےعارضی ملازمین زہنی کوفت میں مبتلا ہو رہے ہیں اس قبل عارضی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کے لٕے چیف سیکرٹری کے وعدےکے باوجود نوٹیفیکیشن نہ کرنا حکومت کی بدنیتی ھے تنخواہوں میں اضافہ کی فائل بھی مختلف محکموں میں گھومتی رھی اور ابھی تک فیصلہ نہیں کیا جاسکا انہوں کہا کہ حکومت ہمیں فوری ریگولر کیا جائے ورنہ حالات خراب ہونے کی صورت میں وفاقی اور صوبائی حکومت زمہ داری ہونگے
گلگت بلتستان کے کنٹیجنٹ ملازمین نے وفاق اور گلگت بلتستان حکومت سے بڑا مطالبہ کردیا
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا