سکردو میں رات کی تاریکی میں ڈاکو راج،کئی دوکانوں کا صفایا، تاجر سراپا احتجاج۔

0 0

سکردو(ٹی این این)سکردو کے مین کاروباری مرکز بینظیر چوک ایریا میں گزشتہ شب نا معلوم چوروں نے تالے توڑ کر سات دوکانوں کو لوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق رات اندھیرے کے اندھیرے کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے سات دوکانوں کی مکمل طور پر صفایا کرجمع پونچی لیکر غائب ہوگئے۔ چور ی کے اس واقعے کے خلاف دوکانداروں نےبینظیر چوکپر احتجاج کرتے ہوئے سڑک ہر قسم کی ٹریفک کیلے بند کر دی۔ دکانداروں کا کہنا تھا کہ رات میں پولیس گشت پر نہ ہونے سے یہ واقعہ پیش آیا جس سے لاکھوں کا نقصان ہوا ہے انہوں نے پولیس کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ چوری کی یہ واردات پولیس کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب چوری کی جوواردات ہوئی ہے یہ عین اس وقت کی گئی جب بلتستان کی فضاء سانحہ بابوسر کی وجہ سے سوگوار تھی اور پوری انتظامیہ اس حادثہ کے سبب مصروف تھے۔اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے معیشیت دشمنوں نے یہ واردات کی ہے لیکن پولیس انکو گرفتار ضرور کریگی۔ایس اسی پی محمد اسحاق اور اے ایس پی عثماں بینظیر چوک پہنچ کر دکانداروں سے ملاقات کی اور انہیں یقیں دلایا کہ چوروں کو کسی بھی صورت گرفتار کر کے رہیں گے پولیس حکام کی طرف سے یقیں دہانی پر تاجروں نے احتجاج ختم کردی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website