گلگت بلتستان سویابین کی کاشت موزون ترین علاقہ ہے ۔اسپیکر فدا ناشاد اور دیگر کا شگر میں خطاب

0 0

شگر ( عابدشگری) سویابین کی کاشت کیلئے گلگت بلتستان موزون ترین علاقہ ہے یہاں سویابین کی بہترین فصل تیار کی جا سکتی ہے۔ سویابین کی پیداوار بڑھاکرکسان نہ صرف اپنے آمدنی کو بڑھاسکتے ہیں بلکہ پاکستان کیلئے قیمتی زرمبادلہ کماسکتا ہے۔ اور ان کی تقدیر بدل سکتی ہے لہذا کسانوں کو چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ سویابین کاشت کریں ان خیالات کا اظہارسپیکر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان حاجی فدا محمد ناشاد،ممبر اسمبلی عمران ندیم،ڈاکٹر دولت بیگ، ڈائریکٹر زراعت ریاض علی،غلام اللہ ثاقب، حاجی وزیر فداعلی،احسان علی دانش اور دیگر مقررین نے ہشوپی باغ میں سویابین کی کاشت کے حوالے سے منعقدہ آگاہی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان حاجی فدا محمد ناشاد نے کہا ہے کہ پورے بلتستان کو شگرپر فخر ہے کیونکہ یہاں کی زمین مردم اور زرخیز ہے اورپائے کے شخصیات کو اسی شگر نے جنم لیاہے انہوں نے کہا کہ ایک زمانہ تھاکہ پورے بلتستان گندم شگرفراہم کرتے تھے تاہم بعض وجوہ کی بناپر لوگوں نے زراعت کی جانب توجہ دیناچھوڑ دیا جس کی وجہ سے سونے کان پر بیٹھ کر بھی ہم بھکاری بن بیٹھے انہوں نے کہا کہ قومی زرعی ترقیاقی مرکز اسلام آباد کے پرنسپل سائنٹیفک آفیسر ڈاکٹر دولت بیگ آپ کو دولت مند بنانے کا بیڑہ اٹھائے یہاںپہنچے ہیں انکے تجربات سے بھر پورفائدہ اٹھانا ہم سب کی زمہ داری ہے انہوںنے کہا کہ سویابین اللہ کی نعمت میںسے ایک بڑی نعمت ہے اس کی تروئج کے لئے ہم سب نے مل کر جدوجہدکرنی ہوہے انہوں نے کہا کہ منصوبہ بندی سیکٹرکی جانب سے پہلی ترجیح مواصلات اور دوسری ترجیح بجلی کے شعبے کو دینے کی وجہ سے زراعت اورحیوانیات کا محکمہ نظرانداز ہوا جس کے کسانوں کو اپنے محنت کا پھل نہیں مل دہا ہے انہوں نے کہا کہ پبلک پرائیوٹ پاٹنر شپ ایکٹ اسمبلی میں پیش کیا جاے گا اور اسمبلی سے منظوری کے بعد اسے قانونی شکل دیکر اس پر عمل درآمد کرایا جائے گا انہوں نے عوامی مفادات کے بہت سارے بل مسلم لیگ ن کی حکو مت نے پاس کرائے ہیں اور حکومت زراعت کی ترقی کے لئے پر عزم ہیں اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے رکن قانون ساز اسمبلی عمران ندیم نے کہا کہ زراعت میں ریسرچ کا شعبہ متعارف ہونے کے بعد اس شعبے میں انقلاب برپا ہوا ہے اورہماری کوشش ہے کہ علاقہ ترقی کرے جس کیلئے دن رات کوشاںہیں اور انہوںنے کہا کہ محکمہ زراعت کو درپیش مشکلات کے خاتمے کیلئے کوششیں کی جارہی ہے اور ہر ممکن کو شش کرکے اس محکمے کو درپیش مشکلات کم کرنے کی کوشش کی جائے گی تقریب سے خطاب کرپرنسپل سائنٹفک آفیسر زرعی رتحقیقاتی مرکز اسلام آباد ڈاکٹردولت بیگ نے کہا کہ سویابین کی کاشت کیلئے گلگت بلتستان موزون ترین علاقہ ہے یہاں سویابین کی بہترین فصل تیار کی جا سکتی ہے انہوں نے کہا کہ ایک کلو سویابین کے بیج سے 8کلو دودھ تیار کئے جاسکتے ہیں اس فصل میں نہ جانے کیا کیا خصوصیات موجود ہیں یہ گوشت کا نعم البدل سالن ہے اس کے استعمال سے وزن میں کمی ، شوگرکا کنٹرول ،کینسر کا روک تھام ہڈی ،بالوں اورناخون کی بیماریوں سمیت ہزاروں بیماریوں کا علاج اس میں موجود ہیں انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان آزمایشی بنیادوں پر سویابین کاشت کئے تھے وہ سب کامیاب رہے انشا اللہ آئندہ سیزن میںبڑے پیمانے پر اس کی کاشت کریں گے تقریب سے ڈایریکٹرزراعت بلتستان ریاض علی ،ڈپٹی ڈائریکٹرزراعت شگر غلا م اللہ ثاقب اور چیرمین ایل ایس او مر کنجہ شگر حاجی فداعلی نے خطاب کیا ۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website