نگر (اقبال راجوا) ضلع نگر کے ایک مقامی ہوٹل میں ڈپٹی کمشنر نگر رانا محمد وقاص انور کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیاجبکہ حسینیہ سپریم کونسل نگر کے وائس چئیرمین شیخ منیر حسین منوری نے تمہیدی خطاب میں کہا کہ پاکستان کے تما م اضلاع میں ضلع نگر کی یہ خاصیت ہے کہ نگر سب سے پر امن ضلع ہے، اس ضلع میں امن رکھنے میں سب سے زیادہ ضلعی سربراہ کا کردار ہے۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر سے مخاطب ہو کر کہا کہ ڈپٹی کمشنر نگر رانا محمد وقاص انورکے دور میں عوام الناس کو انصاف فراہم ہوتا رہا،ہم بہت سے امور میں بھی ساتھ ساتھ رہے اور بخیر و خوبی ان کو انجام تک بھی پہنچایا،آپ جہاں بھی جائیں اللہ ااپ کو کامیاب کرے گا،ہم آپ سے گزارش کریں گے کہ آپ نے نگر کو قریب سے دیکھا ہے آپ نگر کے سفیر بن کر جا رہے ہیں ۔تقریب سے ڈپٹی کمشنر نگررانا محمد وقاص انور نے اپنی الوداعی خطاب میں کہا کہ مجھے نگر سے عزت افزائی سے رخصت کرنے کا بے حد شکریہ،مجھے کسی نے کہا تھاکہ نگر میں اخلاقی معیار بہت بلند ہے میں آج اس بات کی تصدیق کرتا ہوں کہ نگر میں علمی اوردینی اداروں کے سبب دیگر دنیا کے معاشرتی برائیاں نہیں پائی جاتی ہیں۔نگر قوم کو چاہیئے کہ وہ سپریم کونسل کی منصوبہ بندی پر اتفاق کرتے ہوئے اپنی کارکردگی جاری رکھیں ۔ انشاء اللہ نگر کا مستقبل بہت روشن ہے۔نگر سونے کی کان پر ہے فائدہ ایک متحدہ سوچ کے زریعے اٹھائیں۔باہر سے آنے والی سرمایہ کاری کو اپنی مطلب کے ساتھ قبول کریں تو بہت کچھ ہو سکتا ہے۔ہم معاشرتی اور دینی اقدار کو سامنے رکھتے ہوئے ترقی کے منازل طے کر سکتے ہیں۔سیاحت کو فوکس کریں، میں پہلے سے ہی نگر کا سفیر تھا ،ہو ں اور انشاء اللہ مستقبل میں بھی رہوں گا۔میں انشاء اللہ جب اگلی بار آؤں گا تو نگر اور زیادہ ترقی یافتہ دیکھوں گا۔ تقریب کے آخر میں ممبر اسمبلی جاوید حسین نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کے بارے میں اداروں میں یہ ت مجھے یہ بتایا گیا کہ رانا محمد وقاص انور ای عوامی نمائندے کے مانند ضلع نگر کے حقوق کے لئے جدو جہد کرتے رہے۔ہم اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ رانا محمد وقاص انور کو بہت جلد ترقی کے منازل طے کرتے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کے عہدے تک پہنچائے۔ ممبر اسمبلی جاوید حسین نے ڈپٹی کمشنر نگر کو نگر کا سفیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ رانا محمد وقاص انور جہاں بھی جائیں گے وہ نگر کا سفیر بن کر جائیں گے۔ انہوں نے رانا محمد وقاص انور کی نگر میں خدمات کو تاریخی قرار دیتے ہوئے سپریم کونسل نگر کی جانب سے ڈی سی نگر کے لئے الوداعی تقریب منعقد کرنے پر خراج تحسین بھی پیش کیا اور اس اقدام کو قابل تعریف قرار دیا۔ قابل زکر بات یہ ہے ڈپٹی کمشنر نگر رانا محمد وقاص انور سے پچھلے ایک ہفتے سے ان کے دفتراور مختلف دعوتوں کے زریعے نگر کی عوام مختلف وفود کی شکل میں الوداعی ملاقاتیں کر رہے ہیں ۔ عوام نگر کو جب سے یہ خبر ملی ہے کہ نگر سے رانا محمد وقاص انور کا تبادلہ کیا گیا ہے تو ضلعی ہیڈ کوارٹر ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں الوداعی ملاقات کرنے والوں کا تانتا بندھا ہو ا ہے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا