انجمن امامیہ بلتستان کے تحت سکردو میں احتجاج،جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کرنے کا مطالبہ۔

0 0

سکردو(ٹی این این) سکردو میں آج بعد از نماز جمعہ مرکزی امامیہ جامع مسجد سے کشمیر کے حق میں نکالی گئی ریلی حسینی چوک پر جلسہ کی شکل اختیار گیا جہاں پہلے ہی اسٹیج تیار کیا ہوا تھا اور قنات کے ذریعے روڈ بند کیا ہوا تھا۔ احتجاجی مظاہرے میں مذہبی شخصیات کے علاوہ سابق وزیر اعلیٰ سید مہدی شاہ اور دیگر بھی شامل تھے۔ احتجاجی جلسے سے صدر انجمن امامیہ بلتستان،آغا باقر الحیسنی،سید مہدی شاہ،جماعت الحدیث بلتستان کی جانب سے مصطفی عارف، انجمن تاجران کے رہنما احمد چو،موسی علی صدر آئی ایس بلتستان اور دیگر نے خطاب کی۔ مقررین نے جموں کشمیر میں ہندوستان کی جانب سے جاری ظلم اور بربیت پر اقوام عالم کی خاموشی پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا۔ میڈیا کو جاری پریس ریلیز میں انجمن امامیہ نے جموں کشمیر میں ڈیڑھ ماہ سے جاری کرفیو ختم کرنے اور کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر مسلم دنیا کی خاموشی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔انجمن امامیہ نے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ اور بین الاقوامی ادارے بھارت میں ہندونواز حکومت کی جانب سے کشمیر میں غیرانسانی اور غیر اخلاقی اقدام کا نوٹس لیں اور جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی کیلئے ہندوستان پر دباو ڈالیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website