شگر(عابدشگری) ہائی سکول داسو میں باونڈری وال نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ،دوران سکول بھی مویشیوں کے آماجگاہ بنے ہوئے ہوتے ہیں۔رات کے وقت کسی بھی وقت سامان چوری ہونے کا خدشہ۔تفصیلات کے مطابق یونین کونسل داسو میں موجود واحد کو ایجوکیشن ہائی سکول میںچار دیواری نہ ہونے کی وجہ سے دوران سکول بھی گراونڈ مویشیوں کی آماجگاہ بنے ہوئے ہوتے ہیں۔جس کی وجہ سے طلبہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ،طلبہ او ر اہل علاقہ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ واحدہائی سکول میں اب تک چاردیواری نہ ہونا سمجھ سے بالاترہے ،باونڈری وال نہ ہونے سے مویشیاںدن کے اُجالے میں بھی وہاں پر ڈھڑے جمائے بیٹھا رہتا ہے۔ جبکہ کسی بھی وقت سکول کے املاک کو بھی نقصان پہنچانے کا خدشہ ہے ۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ باربا ر اپیل کے بعد ڈائریکٹر ایجوکیشن نے نوٹس لے کر کام کرانے کی حامی بھری تھی تاہم اب تک کوئی بھی اقدام نہیں اُٹھایا گیا۔انہوں نے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران ،ڈائریکٹر ایجوکیشن اور شگر کے موجودہ نمائندہ جناب عمران ندیم سے بھرپور اپیل کی ہے کہ جلد از جلد مذکورہ سکول میں چار دیواری کا کام کئے جائیں انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ اعلیٰ حکام معاملے کا نوٹس لے کر سکول کی چار دیواری مکمل کر کے تعلیم دوستی کا ثبوت دیں گے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا