سکردو(ٹی این این) سکردو ٹیلی نار کمپنی نے گلگت بلتستان میں آزمائشی بنیادوں پر تھری جی فور جی کی سہولیات فراہمی شروع کردی اور اس سلسلے میں صارفین کے لیے 4G سروس دینا شروع کر دیی ہے باقاعدہ سروس کا آغاز 17 ستمبر تک دینے کا عندیہ دیا گیا ہے ہنگامی بنیادوں پر نیٹ ورک کو مزید بہتر بنانے کیلئے کام جاری ہے اس سلسلے میں زونگ سمیت دیگر ٹیلی کمیونیکیشن ادارے بھی ستمبر کے آخر تک نیٹ سروس عوام تک پہنچانے کے لیے شہر کے اندر مختلف ٹاورز پر کام جاری ہے ۔ٹیلی نار کمپنی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ صارفین کو فور جی کی معیاری سروس فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں ،اس سلسلے میں مہنگا ترین سٹلائٹ لنک حاصل کر کے صارفین کو سروس مہیا کی گئی ہے، ذرائع نے کہا ٹیلی نار کمپنی نے کوہستان میں 100 کے قریب ٹاور لگایا جا چکا ہے 80 فیصد کام مکمل 20 فیصد باقی ہے اس کے علاوہ اہم شہروں میں مزید درجنوں کے قریب ٹاورز نصب کئے جائیں گے ٹیلی نار سروس کو مزید بہتر بنانے کیلئے ٹاور ٹو ٹاور سسٹم کو مربوط کیا جائے گا جس پر ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے تاکہ انٹرنیٹ کی فراہمی بلا تعطل جاری رہ سکے، مختصر مدت میں جاری کاموں جلد مکمل کر لیا جائے جبکہ ایس سی او سے میڈیا بھی حاصل کیا جائے گا۔دوسری جانب مختلف کمپنیوں کی جانب سے نیٹ سروس کے فراہم کرنے کے اقدام کو حوصلہ افزاء قرار دیا ہے ۔
گلگت بلتستان میں ٹیلی نار نے آزمائشی بنیادوں پر تھری جی فور جی سروس شروع کردی اور کن مشکلات کا سامنا ہے سنسنی خیز انکشافات
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا