بلتستان کے اہم مذہبی شخصیت کی جان کو شدید خطرہ،انسانی حقوق کی تنظیموں سے تحفظ کا مطالبہ کردیا۔

0 0

سکردو( ٹی این این) حقوق گلگت بلتستان کیلئے ہر پلیٹ فارم پر سرگرم گلگت بلتستان یوتھ الائنس کے چیرمین اور ممتاز عالم دین شیخ محمد حسن جوہری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر اپنے اور گھر والوں کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہونے کا انکشاف کردیا ہے۔ فیس بُک پر اُنہوں نے لکھا ہے کہ “عالمی انسانی حقوق کے ادارے مجھے اور میرے بچوں کو تحفظ فراہم کریں ہر روز مذہبی سیاسی وانتظامی مافیا مجھے دھمکیاں دے رہےہیں”۔ اُن کے اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر گلگت بلتستان کے سوشل ایکٹوسٹ اور سیاسی سماجی رہنماوں کی جانب سے شدید خدشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک اور ٹیوٹر پر لوگوں نے شیخ محمد حسن جوہری اور اُن کے گھر والوں کے درپش خطرات کے حوالے سے حکومت سے تندوتیز سولات پوچھنا شروع کیا ہے ، سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ آخر شیخ جوہری نے ایسا کونسا جرم کیا ہے جسکی اُنہیں سزا دی جارہی ہے اور پُرامن سیاسی جہدوجہد ہر انسان کا جمہوری حق ہے جس کے پاداش میں دھمکیاں کسی بھی حوالے سے ریاست کے مفاد میں نہیں۔
عوامی حلقوں نے وزیر اعظم عمران خان اور ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے چیرمین سے مطالبہ کیا ہے کہ موجودہ حالات کے تناظر میں اس واقعے کا سختی سے نوٹس لیں اور شیخ حسن جوہری کو دھمکی دینے والے عناصر کے بارے میں مکمل تحقیقات کرکے کڑی سزا دیں کیونکہ شیخ حسن جوہری اس وقت ہوتھ کی آواز ہے اور گلگت بلتستان یوتھ اس وقت سوشل میڈیا پر سراپا احتجاج نظر آتا ہے کو کسی بھی حوالے سے پاکستان کے مفاد میں نہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website