عوامی ایکشن کمیٹی بلتستان کا ہنگامی اجلاس ،بلتستان یونیورسٹی کو درپیش انتظامی اور تعلیمی بحران پر سخت تشویش۔

0 0

سکردو(پ،ر)عوامی ایکشن کمیٹی بلتستان کا ہنگامی اجلاس دیوسائی ہوٹل سکردو میں منعقد ہوا. اجلاس میں بلتستان یونیورسٹی میں حالیہ دنوں میں پیش آنے والے واقعات پرغور خوص کیا گیا. اجلاس میں ایڈووکیٹ بشارت غازی، حاجی منظور یولتر، نجف علی،ایڈووکیٹ آصف ناجی،شبیر مایار محمد علی دلشاد، راجہ محمد جاوید، آغا انور کاظمی، قمر نجمی، انجینئر منور اور شریف اخونزادہ نے بھی شرکت کی. شرکاء اجلاس نے بلتستان یونیورسٹی انتظامیہ کی نا اہلی کی وجہ سے درپیش انتظامی بحران اور ایکیڈمیکل کمزوریوں پر غم و غصے کا اظہار کیا گیا. شرکاء اجلاس نے وی سی اور رجسٹرار کی طرفسے بھاری فیسیں مقرر کرنے اور فیسز ادا نہ کرسکنے والے طلباء کو یونیورسٹی چھوڑنے پر مجبور کرنے کی مہم پرشدید غم و غصہ کا اظہار کیا گیا. شرکاء اجلاس نے کہا کہ بلتستان یونیورسٹی علاقے کی واحد یونیورسٹی ہے جس میں بلا تفریق، امیر وغریب کے بچے زیر تعلیم ہیں. علاقے کی اکثریت غریب لوگوں پر مشتمل ہے جسکی وجہ سے اکثر والدین کی اتنی سکت نہیں ہے کہ وہ اتنی بھاری فیسیں ادا کریں. حکومت و ریاست کی زمہ داری ہے کہ عوام کو تعلیم کی سہولیات فراہم کرے. اگر یونیورسٹی کیلئے گرانٹس کی کمی ہے تو یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ حکومت خاطر خواہ گرانٹس فراہم کرے. فیسز کی وجہ سے اگر کوئی طالب علم تعلیم جاری نہ رکھ سکا تو یہ حکومت اور معاشرہ کے منہ پر طمانچہ ہوگا. عوامی ایکشن کمیٹی بلتستان ایسے کسی بھی اقدام کی بھر پور مذمت کرتی ہے.یونیورسٹی انتظامیہ وی سی، رجسٹرار اور حکومت فوری طور پر فیسوں میں کمی کا اعلان کرے. حکومت کو چاہیے کہ کہ یونیورسٹی سطح کی تعلیم مہیا کرے. عوامی ایکشن کمیٹی بلتستان قراقرم یونیورسٹی گلگت کے طلبہ کے چارٹر آف ڈیمانڈ کی بھر پور حمایت کا اعلان کرتی ہے. طلبہ ایکشن کمیٹی کے تمام کے مطالبات کے منظور ہونے تک عوامی ایکشن کمیٹی بلتستان انکے شانہ بشانہ کھڑی ہے. ریاست اور حکومت گلگت بلتستان میں مفت معیاری تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے فوری اقدامات کرے. حکومت عوام کے سڑکوں پر آنے، سراپا احتجاج ہونے تک ایشوز کو حل نہ کی روش کو یکسر ترک کردے تو علاقے کے بہترین مفاد میں ہے.

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %