روندو اور شگر کا بلاول بھٹو کا دورہ جیالوں کو اہم ہدایت جاری کردیا

0 0

سکردو(ٹی این این) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بلتستان ڈویژن کے سات روزہ دورے کے پانچویں روز ضلع شگر اور تحصیل روندو کا دورہ کیا اور عوامی اجتماعات سے خطاب کیا، بلاول بھٹو زرداری کل ضلع گانچھے کا دورہ کریں گے
پیپلز پارٹی کے چیرمین اپنے دورے کے پانچویں روز صبح روندو کے لئے روانہ ہوئے تو راستے میں جگہ جگہ خیرمقدمی بینرز سے سجے استقبالیہ گیٹس لگا کر عوام اور جیالوں نے پرتپاک استقبال کیا، روندو میں بلاول بھٹو زرداری نے ورکرز کنونشن میں شرکت کی بعدازاں وہ روندو سے ضلع شگر روانہ ہوئے جہاں پارٹی جیالوں نے اپنے نوجوان قائد کا پُرتپاک استقبال کیا، ضلع شگر میں ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ مودی اور عمران رہبر نہیں راہزن ہیں، مودی کشمیریوں سے آنکھیں چھین سکتا ہے لیکن ان کے خواب نہیں چھین سکتا، انھوں نے کہا کہ سلکٹیڈ وزیر اعظم سلیکٹرز کو خوش کرنے میں لگا ہوا ہے اور ملک کو معاشی اور سفارتی میدان میں تباہ کر دیا ہے جبکہ تاریخ میں سب سے زیادہ قرضے لینے کے باوجود ملک میں مہنگائی کی سونامی آ چکی ہے، انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی مودی اور خان کی سودا بازی کو بے نقاب کرئے گی اور کشمیریوں کے خلاف سازشوں کو ناکام بنائے گئی،

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website