پی پی پی نے بلاول بھٹو کے دورے سے پہلے بلتستان میں چھکوں کی بارش کردی

0 0

سکردو (ٹی این این) پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ اور دیگر صوبائی قیادت کی جانب بلتستان ریجن کی اہم وکٹیں گرانے کا عمل شروع بلتستان کا سیاسی منظر نامہ تبدیل ہونے لگا تفصیلات کے مطابق آج سابق ایس ڈی او صادق،سابق ایس ای حاجی موسیٰ فیغم،سابق ایگزیکٹو انجینئر حاجی حنیف اللّٰہ،ٹھیکیدار محمد اقبال،حاجی مہدی سدپارہ،سابق ایگزیکٹو انجینئر غلام حیدر شامل ہیں۔اسکے علاوہ سدپارہ بلتستان کے معروف سیاسی،سماجی اور کاروباری فیملی سے تعلق رکھنے والے جوانوں ذاکر عباس،شاہد حسن سمیت درجنوں افراد نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی۔نئے شامل ہونے والوں کو صوبائی صدر امجد ایڈووکیٹ،سابق وزیر اعلیٰ سید مہدی شاہ،سینئر نائب صدر جمیل احمد،انجینئر اسماعیل،سکریڑی اطلاعات سعدیہ دانش,عمران ندیم،محمد بشیر اور دیگر رہنماؤں نے ہار پہنا کر خوش آمدید کہا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website