چلاس ( تحریر نیوز ) ڈویژنل صدر مسلم لیگ ن دیامر استور حاجی غندل شاہ نے کہا ہے کہ مقامی حکومت کے اقدامات گلگت بلتستان کی ترقی کا ضامن ہے حکومت نے عام آدمی کے مسائل کے حل کے لئے جو اقدامات اٹھائے ہیں اس سے عام آدمی کو فائدہ ہوگا اپنی ایک بیان میں کہاکہ میرٹ پر بھرتیوں کے شفاف عمل سے بیروزگار اور اعلیٰ تعلیم یافتہ جوان مطمئن ہیں ہر ضلع میں کروڑوں روپے کی ترقیاتی کاموں کی تکمیل سے علاقے میں روزگار کے نئے مواقع حاصل ہونگے سی پیک کے زریعے گلگت بلتستان میں خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا انہوں نے کہاکہ سیاسی مخالفین کو گلگت بلتستان کی ترقی دیکھی نہیں جاتی ہے اور وہ خود کو سیاسی طور پر زندہ رکھنے کیلئے اخبارات کی حد تک زندہ رہنے کی کوششوں میں ہیں انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کے سیاسی وژن کے مطابق گلگت بلتستان ایک خوشحال خطہ کے طور پر عالمی سطح پر ابھرے گا ۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا