گلگت میں غیر مقامی بیکاریوں کا راج،جرائم اور معاشرتی برائیوں میں اضافے کا خدشہ۔

0 0

گلگت(ٹی این این) گلگت شہر میں غیر مقامی بیکاریوں نے عوام کاجینا دوبھر کردیا ہے۔ اس وقت گلگت شہر میں بیکاریوں کی تعدا د میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے لیکن حکومتی سطح پر گلگت میں ملک کے دیگر شہروں سے بیکاریوں کی آمد اور اس دھندنے میں ملوث عناصر کو قانون کے گرفت میں لانے میں مکمل طور پر ناکام نظر آتا ہے۔ شہر بھر کے مختلف مارکیٹوں اور سڑکوں پر ان بیکاریوں کا راج ہے اس سے معاشرے کے غریب لوگ بھی متاثر ہو کر بھیگ مانگنے کا راستہ اختیار کرسکتا ہے کیونکہ گلگت بلتستان میں جہاں بیروزگاری عروج پر ہے وہیں حکومت کی جانب سے غریبوں کی امداد کیلئے بھی کوئی قانون نافذ نہیں ۔ لہذا عین ممکن ہے کہ غریب لوگ بھی اس مفت کی کمائی سے متاثر ہوکر یہ پیشہ اختیار کرلے۔ اس کے علاوہ ان افراد کے حوالے عوامی حلقوں کی جانب سے یہ بھی شکایت کی جارہی ہے کہ یہ لوگ بھیگ مانگنے کے نام پر منشیات اور جسم فروشی جیسے گھناونے کام میں بھی ملوث ہوتے ہیں۔ ایک شہری نے ہمارے نمائندے کو بتایا کہ ایک خاتوں بیکاری نے اُن سے باقاعدہ جسم فروشی کی آفر کی لیکن اُنہوں نے مذاق سمجھ کر نظرانداز کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر گلگت کی جانب سے غیرمقامی بیکاریوں کو علاقہ بدر کرنے کے احکامات تو جاری ہوئے ہیں لیکن اس سے پہلے اس بات کی تحقیق ضروری ہے کہ اُن کو لاجسٹک سپورٹ کون فراہم کرتا ہے اس گروہ کا سرغنہ کون ہے جو ان لوگوں کیلئے کرائے پر مکان تک تلاش کرکے دیتے ہیں۔اس جرم کا خاتمہ نہیں ہوا تو عین ممکن ہے کہ دیگر اضلاع کی طرف بھی یہ مافیا اپنا نیٹ ورک پھیلائے لہذا اس گروہ کے خلاف بھر پور ایکشن وقت کی اہم ضرورت ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website