محکمہ برقیات ضلع کھرمنگ نے کمائی کی ٹھان لی،میٹرتبدیلی کے نام پر عوام کو تنگ کرنا شروع۔

0 0

کھرمنگ(ٹی این این) محکمہ برقیات ضلع کھرمنگ جو ضلع بھر کے عوام کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی میں مکمل طور پر ناکام نظر آتا ہے،ضلع کھرمنگ طولتی،شڑٹینگ اور منٹھوکھا فیز 2 کے قریبی علاقوں میں بھی غیرمعینہ بدترین لوڈشیڈنگ معمول بن چُکی ہے لیکن حکام نے عوام کو میٹر کی تبدیلی کے نام پر مسلسل تنگ کرنا شروع کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کھرمنگ کے کئی موضعات میں محکمہ برقیات کے عملے کی جانب سے نوٹس دیا جارہا ہے میں انرجی کی استعمال کے مطابق یونٹ ظاہر نہ کرنے کا بہانا بنا کر زبردستی میٹر تبدیل کروایا جارہا ہے ۔جبکہ صارفین کا کہنا ہے کہ جس گھر میں ایک بلب جلتی ہے اُسی حساب سے بل آتا لے لیکن برقیات کے عملےاپنے گھروں اور عملے کے منظور نظر افراد کے گھروں میں بغیر میٹر استعمال بجلی کا بل بھی غریب عوام سے وصول کرنا چاہتا ہے جو کہ غریب علاقے کے عوام پر ظلم ہے۔
عوامی حلقوں نے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان اور وزیر برقیات کو اس حوالے سے نوٹس لینےکا مطالبہ کیا ہے۔ عوامی حلقوں نے الزام لگایا کہ محکمہ برقیات کے ذیادہ تر ملازمین کے گھروں میں آج بھی بیس سال پرانی میٹر نصب ہیں اور اُن میٹر کو بھی ٹیکنکل طریقے سے بند کرکے بجلی کا بدریغ استعمال معمول کی بات ہے اور عوام میں بجلی کے چوری کو اپنا حق سمجھ کر فخر بھی کرتے ہیں لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں ۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %