پختونخواہ کی جانب سےگلگت بلتستان کے سرحدی حدود کی خلاف ورزی، سول سوسائٹی گلگت کا احتجاجی مظاہرہ۔

0 0

گلگت(ٹی این این) صوبہ پختونخواہ کے ضلع کوہستان کے جانب سے ضلع غذر کے تحصیل پھنڈر کے نالہ ہندروپ پر دراندازی اور چار افراد کی اغواء اور سرحد کی خلاف ورزی کا جھوٹا مقدمہ درج کرنے خلاف گلگت کے سول سوسائٹی وکلاء اور سیاسی شخصیات کی جانب سے پا نچ روز بعد بازیاب ہونے والے چار نوجوانوں کے حق میں پریس کلب گلگت کے سامنے احتجاج کیا۔
مقررین نے جن میں سنئیر ایڈوکیٹ احسان علی،حسنین رمل اور دیگر شامل تھے۔ اُنہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے سرحدوں حدود کی خلاف ورزی کی مذمت کی گئی اور اغواء کاروں کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا اور سرحدی حدود کی خلاف ورزیوں پر بین الاقوامی ادارے یو این کی خاموشی پر بھی سوالات اٹھائے گئے اور اس بارے میں باقاعدہ پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے۔ مقررین نے مزید اظہار خیال کرتے ہوئے گلگت بلتستان میں مسلم لیگ ن کی حکومت اور وفاقی حکومت سے سوال کیا ہے کہ کوہستان کا ایک بدمعاش کئی سو کلومیٹر میٹر دور ہندراپ نالے میں کیا کر رہا ہے اور سیکورٹی ایجنسیاں بین الاقوامی سرحدوں کی خلاف ورزی پر خاموش کیوں ہے۔ مقررین نے گلگت بلتستان اور پختونخواہ کے سرحدوں پر گلگت بلتستان اسکاوٹس کو مستقبل کو پر تعین کرنے کا مطالبہ کیا

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %