پولیس کی مشترکہ کامیاب کاروائی،ضلع غذر سے تعلق رکھنے والے چار مغوی نوجوان بازیاب۔

0 0

غذر(ٹی این این) ضلع غذر کے سیاحتی مقام پھنڈر کے نالہ ہندروپ سے چند روز قبل کوہستان کے ایک دہشتگرد کی جانب نالے پر قبضے کیلئے سے اغواء ہونے والے ضلع غذر سے تعلق رکھنے والے چار نوجوان باحفاظت بازیاب ہوگئے۔ مغویوں کی بازیابی کیلئے ڈی آئی جی گلگت بلتستان وقاص احمد کی قیادت میں ضلع غذپولیس اور کوہستان پولیس نے مشترکہ کاروائی کی جس کے نتیجے میں چاروں افراد کو کوہستان کے علاقے کندیا سے رات ایک بجے کے قریب بازیاب کرا لیا ۔ پولیس نے اغوا کاروں سے چار رائفل بھی برآمد ہوئی ہیں لیکن اغواء کاروں کی گرفتاری کے حوالے سے پولیس نے ابھی تک کوئی بیان نہیں دیا۔
بدقسمتی سے کوہستان پولیس کا اغواء کاروں کے خلاف کاروائی کے بجائےمغوی افراد کے خلاف اسلحہ لیکر غذر سرحد پار کرنے کا جھوٹا مقدمہ درج کرکے جیل منتقل کرنے کے فیصلے نے ضلع غذر کے عوام کے ساتھ ظلم عظیم اور گلگت بلتستان حکومت کی ناکامی قرار دیکر چار نکاتی عوامی مطالبات کو تسلیم کرنے تک پیر کے روز سے غذر کے ضلعی ہیڈ کوارٹر گاہکوچ میں غذر سطح پر عوامی احتجاج کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website