حشمت اللہ خان کا ڈپٹی جنرل سیکرٹری و سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی تحریک انصاف پاکستان منتخب ہونے کے بعد تحریر نیوز کو بڑا بیان دیا

0 0

گلگت (ٹی این این) حشمت اللہ خان ڈپٹی جنرل سیکرٹری و سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی تحریک انصاف پاکستان نے کہا کہ چئیرمین تحریک انصاف و وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا تہہ دل سے شکرگزار ہوں کہ انہوں نے میرے ناتواں کاندھوں سے اعتماد کے تسلسل کو ٹوٹنے نہیں دیا۔ 2012 میں چئیرمین محترم نے مجھے تحریک انصاف گلگت بلتستان کے صوبائی کنوئینر کی ذمہ داری تفویض کی حالانکہ اس وقت تحریک انصاف کیلئے گلگت بلتستان کی فضا ہموار نہ تھی کیونکہ وفاق میں اس وقت مسلم لیگ ن کی حکومت تھی اور چوہدری برجیس طاہر بیک وقت دو عہدوں کے ساتھ گلگت بلتستان کی سیاست پر اثر و رسوخ رکھتے تھے روایتی عوام اس وقت بھی چمک کی شکار ہو کر پر کشش دنیا کی تلاش میں اعتماد کا ناطہ مسلم لیگ ن سے قائم کر چکی تھی ایسے حالات میں تحریک انصاف کی کنوئینر شپ کو چیلنج سمجھ کر قبول کیا اور عمران خان کی خودمختار پاکستان کی سوچ کو گلگت بلتستان کی طول و عرض میں پھیلانے کی بھر پور کوشش کی جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ ہمارے امیدواروں کو ایک منصوبے کے تحت کامیاب ہونے سے روکا گیا لیکن تحریک انصاف ووٹ کے لحاظ سے صوبے کی دوسری بڑی جماعت بن کر ابھری۔۔۔ ہماری کوششیں عہدوں کیلئے نہیں بلکہ ایک بہتر پاکستان و گلگت بلتستان کا خواب لیکر آگے بڑھہ رہے ہیں باوجود اس کے مرکزی سطح پر ہونے والی تنظیم سازی میں ایک مرتبہ پھر مجھے مرکز میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل و ممبر سنٹرل ایگزیکٹو شامل کیا گیا ہے جس پر ایک مرتبہ پھر میں چئیرمین تحریک انصاف و وزیر اعظم عمران خان’ منتظم اعلی سیف اللہ خان نیازی اور سیکرٹری جنرل ارشد داد اور اپنے تمام چاہنے والوں کا شکرگزار ہوں۔۔ میں گلگت بلتستان و آزاد کشمیر کی نئی کابینہ کے تمام عہدیداروں سمیت مرکزی تنظیم کے تمام نئے عہدیداروں کو بھی دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے مستقبل سے اچھے حالات کی توقع بھی رکھتا ہوں۔۔۔ گلگت بلتستان کیلئے سید جعفر شاہ کا انتخاب معقول ہوا ہے میں شاہ صاحب اور ان کی پوری ٹیم سے بھی توقع رکھتا ہوں کہ وہ صوبے میں بکھرے کارکنوں کو یکجا کرتے ہوئے تحریک کو مذید منظم کرنے میں کردار ادا کریں گے تحریک انصاف کی جانب سے پہلی مرتبہ مرکز میں گلگت بلتستان کی نمائندگی اس بات کی دلیل ہے کہ محترم عمران خان کو گلگت بلتستان سے دلچسپی ہے۔۔۔۔ ۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website