کھرمنگ(ٹی این این) گلگت بلتستان بھر کی طرح ضلع کھرمنگ میں سیاحت کا موسم شروع ہوتے ہی سیاحوںنےاُمڈ کر آنا شروع کردیا ہے لیکن اس حوالے سے حکومت کی جانب سے پیشگی طور پر مناسب انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے گندگی انتظامی حوالے سے بدترین صورت حال نظر آرہا ہے ۔ضلع بھر کے سیاحتی مقامات پر صفائی اور صفائی کے حوالے سے مناسب اگاہی کے انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے سیاحتی مقامات کے ارد گرد گندگی ڈھیر نظر آتا ہے۔ ضلع کھرمنگ کے سیاحتی مقامات پر ماحولیاتی آلودگی سے بچاو اور صاف شفاف پانی کو غلاظت سے روکنے کیلئے گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی کوئی مناسب انتظام نہیں۔ ضلع کھرمنگ منٹھو کھا آبشار اور خموش آبشار کا احاطہ ایک طرح گندی اور کچرا پھینکنے کی جگے کا منظر پیش کر رہا ہے جو کہ محکمہ سیاحت کی کوتاہی اور غیرذمہ داری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ضلع بھر میں بلدیاتی نظام نہ ہونے کی وجہ سے سیاحتی مقامات پر ناقص صفائی کے انتظامات ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان ہے۔ منٹھوکھا آبشار سے متصل نالہ پورے علاقے کیلئے صاف پانی کا واحد ذریعہ ہے لیکن اس ندی کا پانی سیاحتی مقام سے گزرنے اور پانی کی تحفظ کیلئے ہوٹل انتظامیہ اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مناسب انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے علاقے پورے علاقے کیلئے پینے کا صاف پانی ہر گزرتے دن کے ساتھ ناقابل استعمال ہوتی ہے جس کی وجہ سے بیماریاں پھیلنے کا شدید خدشہ ہے۔کھرمنگ انتظامیہ کو چاہئے کہ سیاحتی مقامات کی نگرانی اور صفائی ستھرائی کیلئے اقدامات کریں تاکہ ماحولیاتی آلودگی اور پانی میں غلاظت ملنے کی وجہ سے پھلنے والے بیماریوں کو بچایا جاسکے۔
ضلع کھرمنگ میں سیاحتی مقامات پر صفائی کے نامناسب انتظامات کی وجہ سے گندگی کے ڈھیر۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا