وفاقی حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔

0 0

اسلام آباد(ٹی این این)وزارت داخلہنے عید الفطر کی چھٹیوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ تفصیلات کے عیدالفطر کی تعطیلات منگل 4 جون سے جمعہ 7 جون تک ہوں گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 4 جون کو شوال کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں، لہٰذا ملک بھر میں عیدالفطر 5 جون بروز بدھ کو ہو گی۔
دوسری جانب وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کا کہنا ہے کہ شوال المکرم کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منگل 4 جون بمطابق 29 رمضان المبارک 1440 ھ کو کراچی میں ہوگا۔پاکستان میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ میں ہونے والے اجلاس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کریں گے۔ زونل اور ڈسٹرکٹ رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ مقامات پر ہوں گے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website