شگر(ٹی این این)ضلع شگرداسو اور نید کے درمیان تنازعہ اور کشیدگی نید کے درجنوں طالب علم خوف کے مارے سکول جانا چھوڑ دیا۔ نید کے طالب علموں کو ہائی سکول داسو میں جان کو خطرہ ہے۔رسک لیکر بچوں کو سکول نہیں بھیج سکتے۔نید داسو سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے کہا ہے کہ نید اور داسو کے درمیان حالیہ کشیدگی کی کے بعد ہائی سکول داسو میں زیر تعلیم طالب علموں نے سکول جانا چھوڑ دیا ہے۔ان طالب علموں کا کہنا تھا کہ داسو میں انہیں جان کو شدید خطرہ لاحق ہے ۔ داسو کی نوجوان اور طلباء ہمیں زدو کوب کرتے ہیں۔والدین کا کہنا تھا کہ سکول انتظامیہ ہمیں سکیورٹی کی یقین دہانی جب تک نہیں کرتے ہم اپنے بچوں کو رسک لیکر سکول نہیں بھیج سکتے۔ انہوں نے شگر انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی بچوں کی تعلیمی سال ضائع ہونے سے بچائے اور بچوں کو سکول میں مکمل سکیورٹی فراہم کیا جائے۔
ضلع شگر میں مسلسل عوام کے درمیان تنازعات اور کشیدگی کے خوف سے طلباء نے اسکول جانا چھوڑ دیا۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا