چلاس(تحریر نیوز) ایس پی دیامر رائے اجمل کی خصوصی ہدایت پر قانون نافظ کرنے والے اداروں کی چلاس شہر میں کارروائی ،دیامر پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم ڈسٹرکٹ سپیشل برانچ کے ہاتھوں چڑھ گیا۔ڈسٹرکٹ سپیشل برانچ کی ٹیم نے انچارج سپیشل برانچ دیامر عظمت شاہ کی قیادت میں چلاس شہر سے اشتہاری ملزم محمد طفیل ولد سعید رحمت ساکن بٹوگاہ کو گرفتار کر لیا اور مقدمہ نمبر5/2017بجرائم ایف پی پی سی کے تحت کارروائی کرکے سٹی تھانہ چلاس کے حوالے کیا گیا ہے ۔،ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ۔میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انچارج سپیشل برانچ دیامر عظمت شاہ نے کہا کہ ملزم مذکور کو گھیرے میں لیکر گرفتار کر لیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ قانون نافظ کرنے والے ادارے چلاس شہر میں کسی بھی ناخوشگوار واقعات سے نمٹنے کیلئے الرٹ کھڑے ہیں اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے ۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا