کراچی سے افسوسناک خبر، سمندر میں تیل اور گیس کے ذخائر کی تلاش کا منصوبہ ناکام۔

0 0

کراچی(ویب ڈیسک/ٹی این این) نجی ٹی وی نیوز ون کے مطابق کراچی کے قریب بحیرہ عرب میں ساڑھے 5 ہزار میٹرز سے زیادہ گہرائی تک ڈرلنگ کا عمل مکمل ہونے کے باوجود تیل اور گیس کے ذخائر نہیں مل سکے۔میڈیاکے مطابق کیکڑاون کے مقام پر ساڑھے5ہزار میٹرز سے زیادہ گہرائی تک ڈرلنگ کی گئی تاہم ڈرلنگ کرنے والی کمپنیوں کو مطلوبہ گیس کے ذخائر نہیں مل سکے۔
کیکڑاون کے مقام پر اٹلی کی کمپنی ای این آئی، امریکی کمپنی ایگزون موبل ڈرلنگ کا کام کر رہے تھے اور اس پراجیکٹ میں او جی ڈی سی اور پی پی ایل بھی شامل تھے ۔ گیس کے ذخائر کی تلاش کے لیے سمندر میں کی جانے والی ڈرلنگ کے منصوبے پر لاگت کا تخمینہ 10 کروڑ ڈالر کے لگ بھگ رکھا گیا تھا تاہم ڈرلنگ کے بعد کیے گئے ٹیسٹ کے نتائج سے واضح ہوا کہ منصوبے کے مقام پر گیس کے ذخائر موجود نہیں ہیں۔میڈیاکا کہنا ہے کہ ٹیسٹنگ کے نتائج سے متعلق وزیراعظم کوآگاہ کردیاگیا ہے جب کہ ڈرلنگ کمپنیوں نے تلاش روک کر زیر سمندر سوراخ کوبند کرنے کاعمل شروع کردیا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website