اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/ٹی این این)اثاثہ جات کیس میں عبدالعلیم خان کی درخواست ضمانت منظور ،نجی ٹی وی کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما عبدالعلیم خان کی اثاثہ جات کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سماعت کی،علیم خان نے بیرسٹر علی ظفر کی وساطت سے درخواست ضمانت دائر کی ۔ عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیاتھا، عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کی درخواست ضمانت منظور کرلی اور ایک کروڑ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم جاری کردیا، جیسے ہی یہ فیصلہ سامنے آیا پی ٹی آئی کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
لاہورہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما عبدالعلیم خان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا