اسلام آباد (ویب ڈیسک/ٹی این این)وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے واضح کیا ہے کہ پی آئی اے کا ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا، جو بھی فیصلہ ہو گا قومی مفاد اور پی آئی اے کی بہتری کیلئے ہو گا۔ پیر کو سینٹ میں پی آئی اے کا ہیڈ کوارٹرز کراچی سے اسلام آباد نہ منتقل کرنے کے حوالے سے قرارداد پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قرارداد پر بحث کے دوران بہت اچھی تجاویز سامنے آئی ہیں، ایک سروے رپورٹ بھی ہمارے سامنے موجود ہے، اس ادارے کو ہم نے بہتر بنانا ہے، ایمریٹس ایئر لائنز کی بنیاد پی آئی اے نے رکھی تھی لیکن وہ آج ہم سے بہت آگے ہیں، ماضی میں ہم نے ہر معاملے کو سیاست کی نذر کیا لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دیکھا جائے تو شمالی علاقوں سے امریکہ، کینیڈا، برطانیہ، خلیجی ممالک اور دیگر ملکوں کیلئے مسافر زیادہ ہوتے ہیں، اس وقت پی آئی اے کے 12 ہزار مستقل اور 6 ہزار ڈیلی ویجز ملازمین ہیں، 70 افسران کو تبدیل کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
پی آئی اے کا ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ،حکومت نے اہم اعلان کردیا۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا