سکردو(ٹی این این ) متنازعہ ٹینڈر سکردو اولڈینگ تا سرمیک ٹرانسمیشن لائن منصوبہ قائم مقام سیکرٹری واٹر اینڈ پاور نے باقاعدہ انکوائری بورڈ تشکیل دے کر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا انکوائری کمیشن میں سپرٹینڈینگ انجینئر شباب وحید خان اور ایگزیکٹو انجینئر عظمت علی کو نامزد کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق مذکورہ ٹینڈر کسی ایک فرم کو دینے کے لیے شاٹ پری کیا گیا تھا چیف انجینئر بلتستان اور ایگزیکٹو انجینئر سکردو اسی فرم کو دینے کے لیے بضد ہیں اس سلسلے میں معیار پر پورا اترنے والے ٹھیکیداروں نے پری کے لئے درخواست گزار گیا تھا تاہم انہیں پری میں شامل نہیں کیا گیا بعد ازاں گلگت بلتستان بزنس گروپ کے ٹھیکیداروں نے نظر ثانی کے لیے درخواست بھی گزارے لیکن نامعلوم وجوہات کے بناء پر تسلی کیے بغیر ان کے درخواست بیک جنبش قلم مسترد کر دیا گیا جس پر متعلقہ ٹھیکیداروں نے باقاعدہ طور پر چیف سیکرٹری اور سیکرٹری واٹر اینڈ پاور کے نام درخواست گزاری جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے باقاعدہ تحقیقاتی بورڈ تشکیل دے کر انہیں حکم انکوائری کا حکم دیا گیا ہے کہ مذکورہ منصوبہ پر ٹھیکیداروں کے تحفظات دور کرکے رپورٹ پیش کرے یاد رہے مذکورہ منصوبہ کا ٹینڈر 14 تاریخ کو ہونا تھا رپورٹ فائنل ہونے تک سیکرٹری واٹر اینڈ پاور نے ٹینڈر روکنے کو کہا ہے مذکورہ بالا منصوبہ ساڑھے تین کروڑ سے زائد کا ہے اب تک تین بار ملتوی ہو چکی ہے گلگت بلتستان بزنس گروپ نے اس سلسلے میں الزام عائد کیا ہے کہ ہمیں محکمہ تعمیرات کے آفیسرز نے کافی مشکلات کھڑے کیے ہوئے ہیں بعض کو بلیک لسٹ بعض کو گھڑے مردے اکھاڑ کر ایف آئی آر کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہے ہمارا قصور یہ ہے کہ تمام ٹینڈرز کو شفاف اور پری کوالیفائی کرنے والوں کو پری شامل کیا جائے جس پر بعض کرپٹ آفیسرز نالاں ہے مبین طور پر دھاندلی نہ کروا دینے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں حکام بالا فوری نوٹس لے کر کرپٹ اور راشی آفیسرز کو ہٹا کر اچھی شہرت کے حامل آفیسرز تعینات کیا جائے تاکہ میرٹ بحال ہو سکے۔
محکمہ برقیات میں متنازعہ ٹینڈر؛ سیکرٹری واٹر اینڈ پاور نے منصوبے کی انکوائری کیلئے بورڈ تشکیل دے دیا۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا