لاہور(ویب ڈیسک/ٹی این این)حساس ادارے اور پولیس کی کارروائی، چائنیز مردوں سے سنہرے خواب کا جھانسہ دیکر لاہور کے میرج بیورو کی شادیاں کروانے والی خاتون سمیت چینی جوڑا اور ایک سہولت کار شخص گرفتار کر کے پولیس نے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا، مزید چار چینی جوڑوں کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔منڈی بہائوالدین میں پانچ غریب خاندانوں نے بیٹیوں کو سنہرے مستقبل کیلئے لاہور میرج بیورو کی خاتون کے لالچ دینے پر چائینر نوجوانوں سے بیاہ دیا، حساس ادارے اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کر کے چینی جوڑے ایک سہولت کار سمیت میرج بیورو لاہور کی خاتون کو گرفتار کرلیا اور انہیں ابتدائی تفتیش کے بعد ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا۔ضلع میں چائینز مردوں کی جانب سے لاہور میرج بیورو کی مدد سے پانچ انتہائی غریب خاندانوں سے تعلق رکھنے والی نوعمر لڑکیوں کے ساتھ خود کو مسلمان ہونے کا سرٹیفیکیٹ دکھا کر شادیاں کی گئیں، پولیس مزید چار جوڑوں کو تلاش کیلئے چھاپے مار رہی ہے۔
جعلی شادی سکینڈل ؛ حساس اداروں نےمزید دو سہولت کار اور چینی جوڑا لاہور سے گرفتار کرلیا۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا