گلگت بلتستان کے جنگلات پرمحکمہ جنگلات کی اجارہ داری، قانون ساز اسمبلی میں بل منظور۔

0 0

گلگت( خصوصی رپورٹر) غذر رکن گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی اور قوم پرست رہنما نواز ناجی نے کہا ہے کہ خطے کے جنگلات کے حوالے سے جو بل آج اسمبلی میں پاس ہوئہ ہے وہ پر انتہائی خطرناک قانون ہےجس کے تحت اب دیامر سمیت گلگت بلتستان کے جنگلات پر مقامی باشندگان کے بجائے فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کی اجارہ داری قائم ہوگی سوچی سمجھی سازش کے تحت ایک عوام دشمن قانون کے ذریعے لوگوں کو ان کے ملکیتی جنگلات سے بے دخل کرنے کی کوشش کی گئی ہے جس سے سب سے زیادہ متاثر جنگلات میں خود کفیل دیامر کے عوام ہوں گے انہوں نے کہا کہ جب قانون ساز اسمبلی میں یہ بل پیش کیا گیا تو واحد منتخب ممبر کے طور پر سخت مخالفت کی اور اجلاس کا بائیکاٹ کرنا پڑا سپیکر کی جانب سے رولنگ دینے کے باوجود کسی ممبر اسمبلی نے اس ظالم اور خطرناک بل کے خلاف بات نہیں کی بلکہ متفقہ طور پر اس قانون کو اسمبلی کا حصہ بنایا گیا انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کی قوم اپنے منتخب ممبران سے پوچھیں کہ انہوں نے اس عوام دشمن بل کے حق میں ووٹ کیوں دیا؟جس کے تحت اب مقامی جنگلات بھی ہاتھ سے نکل کر فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کی ملکیت میں جائیں گے اب مقامی لوگوں کو زبردستی ان کے مالکانہ حقوق سے محروم کرکے ان کے جنگلات پر قبضہ کیا جائے گا نواز ناجی نے فاریسٹ ایکٹ کی سختی سے مزمت کرتے ہوئے قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ اس قانون کو پاس کرنے والے تمام ممبران کے خلاف سڑکوں پر نکل آئیں تاکہ اس متنازعہ قانون کو واپس لیا جائے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %