ضلع دیامر کے سب ڈویژن تانگیر میں خاندانی تصادم ،دو افراد قتل ایک زخمی۔

0 0

چلاس(ٹی این این) ضلع دیامر کے سب ڈویژن داریل تانگیر کے علاقہ تانگیر میں رشتہ داروںکے درمیان دیرنہ دشمنی نے دو افراد کو نگل لیا۔ تفصیلات کے مطابق رام بادشاہ اور شاہ فرمان نامی خاندان میں درینہ دشمنی تھی جو قتل کی حد تک پہنچ گیا جس کے نتیجے میں مخالفین کی جانب سے فائرنگ سے صدام ولد سرور اور رحمت ولد بدام نامی شخص جاں بحق جبکہ ایک شخص نعمت شدید زخمی ہوگیا۔دیامر پولیس کے مطابق زخمی رحمت کی فوری طور پر ڈسٹرک ہیڈکوارٹر ہسپتال چلاس پونچا دی گئیں ہے۔پولیس نے معاملے میں مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website