رویت حلال کمیٹی ، عیدین اور محرم الحرام کے کلینڈر اب کون جاری کرے گا ؟ فواد چوہدری کا اہم اعلان۔

0 0

اسلام آباد(ویب ڈیسک/ٹی این این) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام جاری کیا ہے کہ حکومت نے سپارکو، محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ماہرین پر ایک کمیٹی تشکیل دیدی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ٹویٹ پیغام شیئر کیاہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے ایک کمیٹی بنائی ہے جس میں سپارکو ، محکمہ موسمیات سمیت وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کےماہرین شامل ہیں ۔ یہ کمیٹی اگلے 10سال کے چاند ، عیدین ، رمضان اور محرم الحرام کے کلینڈر کی تاریخ پر مبنی کلینڈر جاری کرے گی ۔ یہ ٹیم پانچ رکنی ماہرین پر مشتمل ہو گی ۔اس کے قیام کا مقصد ہر سال رمضان المبارک کے چاند، عیدین کے چاند پر تنازعے کو ختم کرنا ہے ۔ یاد رہے کہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی آج عصر کےک بعد بیٹھے گی جس کا فیصلہ شہادتوں اور ثبوتوں کی بنیاد پر کیا جائے گا ۔ توقع کی جارہی ہے کہ پاکستان میں پہلا روزہ بروز سوموار 6مئی کو یا پھر بروز منگل 7مئی کو ہو گا ۔ ہر سال پیدا ہونے والےتنازعات سے بچنے کیلئے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے اعلان کیا ہے کہ پانچ رکنی ماہرین پر مشتمل کمیٹی 10سالہ قمری مہینوں پر مشتمل کلینڈر جاری کرے گی ۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website