گلگت (ٹی این این) گلگت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےوکلاء تنظیموں نے مشترکہ طور پرسپریم کورٹ آف پاکستان سے بڑا مطالبہ کردیا۔ وکلاء رہنماوں احسان علی ایڈووکیٹ،جاویداقبال ایڈووکیٹ،کمال حسین ایڈووکیٹ،شوکت علی ایڈووکیٹ نے گلگت پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ عدالت عظمٰی گلگت بلتستان میں ججز اور ملازمتوں میں مقامی وکلا،ججز اور مقامی افراد کو تعینات کیا جائے۔اُنکا کہنا تھا کہ سپریم ایپلیٹ کورٹ گلگت بلتستان کے چیف جسٹس کے لیے متنازعہ شخصیت کی تعیناتی کے لیے گورنر جی بی کی طرف سے خفیہ سمری بجھوانا گلگت بلتستان کے وکلا برادری کے حقوق پر خودکش حملہ ہے لہذا پاکستان کے عدالت عالیہ اس حوالے سے نوٹس لیں اور گلگت بلتستان کو اس خطے کی متنازعہ حیثیت کے مطابق عدالتی نظام اور عدالتوں میں تعیناتی کے عمل کو یقینی بنائیں بصورت دیگر وکلا ء برداری احتجاج پر مجبور ہونگے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا