ابو ظہبی( آن لائن نیوز ڈیسک/ٹی این این)پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر علامہ طاہر محمو د اشرفی کو آج متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) طرف سے عالمی ایوارڈ دیا گیا، ایوارڈ متحدہ عرب امارات کے وزیر رواداری الشیخ نہیان المبارک ، اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف احمد العثمین نے ایک عالمی تقریب میں دیا،تقریب میں 57 اسلامی ممالک کے مندوبین ، عالم اسلام کے عظیم رہنما ڈاکٹرعبد اللہ بن بیعہ ، امارات میں سعودی عرب کے سفیر ترکی الاخیل ، پاکستان کے متحدہ عرب امارات میں سفیر اور دیگر اسلامی ممالک کے سفراء بھی موجود تھے ۔سیکرٹری جنرل اسلامی تعاون تنظیم ڈاکٹر یوسف احمد العثمین نے چیئرمین پاکستان علماء کونسل کی خدمات کوسراہتے ہوئے کہا کہ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے ہر فورم پر اسلام اور مسلمانوں کی درست سمت ترجمانی کی ہے ، انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے خلاف علامہ طاہر اشرفی کی خدمات قابل ستائش و تحسین ہیں، اسی بنیاد پر اسلامی تعاون تنظیم حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کو یہ اعزاز پیش کر رہی ہے ۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا