اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/ٹی این این) وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا کہنا ہے کہ 461 افراد کے نام ای سی ایل پر موجود ہیں جن میں 6 ارکان قومی اسمبلی بھی شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تین ارکان قومی اسمبلی بلاول بھٹو زرداری، محسن داوڑ اور علی وزیر کے نام ای سی ایل سے نکال دئیے گئے ہیں جبکہ سابق صدر آصف زرداری، خواجہ سعد رفیق اور افضل کھوکھر کے نام اب بھی لسٹ میں موجود ہیں۔
ضرور پڑھیں: عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا ، پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنے اضافے کا مزید امکان ہے ؟ سن کر پاکستانیوں کے پسینے چھوٹ جائیں گے
سپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ اپوزیشن کی جانب سے نئے وزیر داخلہ اعجاز شاہ کے خطاب سے پہلے ایوان میں شور شرابہ اور نعرے بازی کی گئی۔وفاقی حکومت نے 6 ارکان قومی اسمبلی کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دیں۔
وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے ایوان کو بتایا کہ آصف زرداری اور بلاول کے نام ایف آئی اے کی سفارش پر جبکہ خواجہ سعد رفیق کا نام نیب کی سفارش پر ای سی ایل میں ڈالا گیا۔ محسن داوڑ اور علی وزیر کے نام پاکستان کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کرنے پر ای سی ایل میں ڈالے گئے۔وفاقی حکومت کی جانب سے ایوان میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ 6 میں سے تین ارکان قومی اسمبلی بلاول بھٹو زرداری، محسن داوڑ اور علی وزیر کے نام ای سی ایل سے نکال دئیے گئے ہیں۔
وزیر داخلہ نے اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ای سی ایل میں 461 افراد کے نام ڈالے گئے ہیں، رکن اسمبلی افضل کھوکھر ، سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز شریف اور کیپٹن (ر) صفدر کے نام بھی ای سی ایل میں موجود ہیں۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا