اسلام آباد(نیوز ڈیسک/ ٹی این این) مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ بجٹ 24 مئی کو ہی پیش کیا جاسکتا ہے۔مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکراتی عمل کو آگے بڑھا رہے ہیں جب کہ آج شام آئی ایم ایف کے سربراہ سے رابطہ بھی کروں گا۔انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ تمام چیزوں کو اسی طرح لے کر جائیں جس طرح چل رہی تھیں۔جب کہ 30 اپریل کو کابینہ میں میڈیم ٹرم اسٹریٹجی پیپر بجٹ کے بارے میں بھیجا جائے گا۔مشیر خزانہ نے کہا کہ آج صبح بجٹ پر بات ہوئی ہے اور میڈیم ٹرم پر بجٹ بنانے کی ہدایت دی ہیں۔ اس کے علاوہ ریونیو اور اخراجات پر کام کیے جانے پر بھی بات کی گئی ہے۔ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد صحافیوں سے مختصر بات کی اور صحافیوں کی جانب سے پوچھے گئے کسی بھی سوال کا جواب دیے بغیر روانہ ہو گئے۔عبدالحفیظ شیخ کو اسد عمر کے استعفیٰ کے بعد وزارت خزانہ میں تعینات کیا گیا ہے۔ عبدالحفیظ شیخ ریونیو اور اقتصادی امور کی وزارتیں بھی دیکھیں گے جب کہ ان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہو گا۔وزیر اعظم عمران خان سے مشیر خزانہ ہفتہ کو بنی گالا میں ملاقات کریں گے، ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عبدالحفیظ شیخ کو پاکستان تحریک انصاف کے منشور، اقتصادی پالیسی اور روڈ میپ پر ہدایات دیں گے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان بجٹ 20-2019 سے متعلق اپنا ویژن اور پلان بھی مشیر خزانہ کو بتائیں گے، اس کے علاوہ ملاقات میں آئی ایم ایف مذاکرات اپ ڈیٹ اور ملک کے مؤقف پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔واضح رہے کہ سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے جمعرات کو وزارت خزانہ کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ کابینہ میں کوئی بھی عہدہ نہیں لیں گے۔
24مئی کو کیا ہوسکتا ہے ۔مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے چارج سنبھالتے ہی قوم کو پریشان کردیا
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا