اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/ٹی این این)وزیر اعظم عمران خان نے وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان اور وفاقی وزیر برائے قومی صحت عامر محمود کیانی سے بھی استعفے لے لیے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان سے استعفیٰ ناقص کارکردگی کی بنیاد پر لیا گیا ہے اور ان کی جگہ جلد نئے نام کا اعلان کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر بھی عہدہ چھوڑنے کا اعلان کرچکے ہیں۔ اسد عمر نے یہ کہہ کر عہدہ چھوڑا کہ وزیراعظم عمران خان نے ان سے خزانہ کے بجائے توانائی کا قلمدان لینے کی خواہش کا اظہار کیا لیکن انہوں نے کابینہ کا حصہ بننے سے ہی معذرت کرلی۔اسد عمر نے مزید کہا کہ کابینہ سے الگ ہونے کا مقصد یہ نہیں کہ عمران خان یا ان کے نئے پاکستان کے وژن کو سپورٹ کرنے کیلئے دستیاب نہیں ہوں گا، تحریک انصاف اور عمران خان کیلئے ہمیشہ دستیاب رہوں گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت ریونیو اور کامرس کے وفاقی وزراء بھی تبدیل ہوں گے جبکہ وفاقی وزیر داخلہ کے نام کا بھی اعلان کیا جائے گا، وزیر مملکت برائے داخلہ شہریارآفریدی عہدے پربرقرار رہیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حفیظ شیخ کو وزارت خزانہ کا قلمدان دیے جانے کا امکان ہے، ہمایوں اختر کو کامرس کا مشیر اور اعجاز شاہ کو وزیر داخلہ بنائے جانے کا امکان ہے جبکہ عمرایوب کے پاس وزارت پاور ڈویژن کی وزارت رہے گی
وزیر اعظم کا بڑا فیصلہ ،چار اہم وفاقی وزراءناقص کارکردگی کی بنیادپر عہدوں سے فارغ۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا