گانچھے(نمائندہ خصوصی)زمین مالکان کو اعتماد میں لئے بغیر کسی بس اڈے کی تعمیر کسی صورت قابل قبول نہیں کئی ماہ سے خپلو میں بس اڈہ کی تعمیرکے لئے ضلعی انتظامیہ اور صاحب اقتدار لوگ بھاگ دوڑ کر رہے ہیںکئی جگہوںپر سروے کے بعد تاج محل ہوٹل کے ساتھ والی زمینوں کو بس اڈہ کے لئے موزوں قرار دیاگیاہے۔ متعلقہ زمین کے مالکان نے بھی راضی ہیں مگر صاحب اقتدار اور انتظامیہ نے لوگوں کے ساتھ دھوکہ کر کے خپلو فلورملز کے ساتھ والی زمینوں پر اڈہ بنانے کی تیاری شروع کردی ہے جو کہ عوام کے ساتھ کھلا مذاق ہے اس مقصد کے لئے زمین مالکان کو اعتماد میں بھی نہیں لیاہے۔ خپلو فلور مل کے ساتھ والی زمینوں پر بس اڈہ بنانے کا مقصد طاقتور لوگوں کی اپنی زمین کمرشل بنانے اور غریبوں کی زمین پر بس اڈہ بنا نا ہے جو کہ غریب عوام کے ساتھ ناانصافی اور زیادتی ہے۔خپلوفلور مل کے ساتھ والی زمین کو دو ماہ پہلے ایکسئن ایل جی آر ڈی نے غیر موزوں قرار دیا تھا مگر صاحب اقتدار اور طاقتور لوگ اپنی زمین کو کمرشل بنانے کے لئے عوام اورحکومت کو دھوکہ میں رکھ رہے ہیں خپلوکے عوامی حلقوں نے بھی ذاتی مفادات کے لئے غریب عوام کو تنگ کرنے کے اقدام پرشدید تحفظات کا اظہارکیا ہے اراضی مالکان نے وزیراعلی گلگت بلتستان، گورنر گلگت بلتستان،چیف جسٹس چیف اپلیٹ کورٹ گلگت بلتستان چیف سیکرٹری اورکمشنربلتستان اورڈپٹی کمشنر گنچھے سے اپیل کرتے ہیں کہ ہماری زمینوں کو محفوظ بنائیں اور ہماری بنیادی حقوق کی پامالی ہونے سے بچائیں اوراپنے مقاصد کے خاطرغریب عوام کو قربانی کا بکرا بنانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کریں۔
خالصہ سرکار نے گانچھے کا رُخ کر لیا؛ انتظامیہ نے طویل رقبہ عوامی اراضی ہتھیانے کی تیاری کرلی۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا