چلاس (پریس ریلیز)ایس پی دیامر محمد عمران کھوکھر کی ہدایت پر SIP فقیر محمد کی سرکردگی میں تھانہ تھور کی پولیس آپریشنل ٹیم نے آج وادی تھور کے مختلف مقامات پر کاروائی کے دوران وسیع رقبے پر کاشت کردہ پوست کی نشاہدہی کرتے ہوئےفصل کو اس کےابتدائی مرحلے میں ہی مکمل تلف کردیا ہے اور اس قسم کے دیگر ممکنہ مقامات کی نشاندہی، چھان بین اور ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئےوسیع البنیاد کاروائیوں کا باضابطہ آغاز کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دیامر پولیس نے آج وادی طور کے مختلف مقامات ، اینگر اور میک نامی بستیوں میں بروقت کاروائی کرتے ہوئے پوست کی فصل کو اسکے ابتدائی مراحل میں ہی مکمل تلف کردیا ہے نیز اس حوالے سے کاروائیوں کا دائرہ کار مزید وسیع کردیا گیا ہے۔ یاد رہے منشیات کے خلاف دیامر پولیس کی جاری مہم کے حوالے سے ایس پی دیامر محمد عمران کھوکھر نےضلع بھر کے تمام SHOs کو اپنے حدود اختیار کے اندر مکمل چھان بین کرنے سمیت پوست کے کاشت کے امکانات کی بے رحمانہ بیخ کنی کے علاوہ ملوث عناصر کے خلاف سخت ترین قانونی کاروائی کے واضح احکامات جاری کر دیئے ہیں جس کی رو سے ضلع بھر کی مختلف وادیوں میں مربوط کاروائیوں کے زریعے غیر قانونی فصل کو تلف کرنے اور اس قسم کے منفی رجحانات اور جرائم میں ملوث مجرمان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا آغاز کیا گیا ہے جوکہ اس قسم کے منفی رجحانات کے مکمل بیخ کنی تک جاری رہے گا۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا