اسلام آباد(ٹی این این)وفاقی وزیر صحت عامر کیانی نے ڈریپ کو ادویات کی قیمتوں سے متعلق اسپیشل آڈٹ کرانے کا حکم دے دیا۔دواؤں کی قیمتوں میں از خود اضافے کے معاملے پر وفاقی وزیر صحت نے گزشتہ حکومت کی کارکردگی سامنے لانے کا فیصلہ کر لیا۔ وزارت قومی صحت نے اسپیشل آڈٹ کے لیے آڈیٹرجنرل آف پاکستان کو خط لکھ دیا۔وزارت صحت کی جانب لکھے گئے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کا سال 2013 سے 2018 تک قیمتوں کے حوالے سے اسپیشل آڈٹ کیا جائے جب کہ آڈٹ کا مقصد اندازہ لگانا ہے کہ قیمتوں کا تعین منصفانہ ہے یا نہیں اور ادویات کی قیمتوں کا تعین شفاف پالیسی کے مطابق اور قانون کی رو سے کیا گیا یا نہیں۔
وفاقی وزیر صحت عامر کیانی نے کہا کہ ڈریپ سے متعلق اکثر میڈیا میں بے ضابطگیوں کے الزامات سامنے آتے ہیں جب کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ڈریپ کو شفافیت اور کارکردگی کے اعلی معیار پر چلایا جائے کیونکہ اس سے ادارے کے حوالے سے عوام میں اعتماد پیدا ہو گا۔عامر کیانی کے مطابق آڈیٹرجنرل کو ہدایت کی ہے کہ ادویات کی قیمتوں کا سال 2013 سے لے کر اب تک اسپیشل آڈٹ کیا جائے۔
https://twitter.com/MNHS_PK/status/1116970907589804032
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا