لاہور (ویب ڈیسک/ٹی این این )لاہور ہائیکورٹ نے ن لیگی رہنما حنیف عباسی کی ایفی ڈرین کیس میں سزا معطل کرتے ہوئے رہائی کا حکم جاری کر دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے حنیف عباسی کی درخواست ضمانت کو منظور کرتے ہوئے سزا معطل کر دی ہے اور انہیں رہا کرنے کا حکم جاری کر دیاہے جبکہ دیگر سات ملزمان کو بھی رہا کر دیا گیا ہے ۔
حنیف عباسی کی جانب سے درخواست ضمانت میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ انسداد منشیات عدالت نے فیصلے میں اہم قانونی نکات نظر انداز کیے ہیں ، درخواست گزارکیخلاف سیاسی بنیادوں پر کیس بنایا گیااس لیے عدالت سے گزارش ہے کہ سزا کو معطل کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے ۔عدالت نے حنیف عباسی کی درخواست قبول کر لی ہے اور انہیں رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے تاہم یاد رہے کہ انسداد منشیات کی عدالت نے حنیف عباسی کو ایفی ڈرین کیس میں عمر قید کی سزا سنائی تھی ۔
ایفی ڈرین کیس ؛لاہور ہائیکورٹ نے حنیف عباسی کو ضمانت پر رہاکرنے کا حکم دے دیا۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا