اسلام آباد(ویب ڈیسک/ٹی این این)وفاقی کابینہ نے نیا پاکستان ہائوسنگ اتھارٹی کی منظوری دیدی ہے۔ وزیراعظم عمران خان 17 اپریل کو اس اہم منصوبے کا افتتاح کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں 19 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ وفاقی کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی وسلامتی کی صورتحال اور بھارتی حکومت کے رویے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال اور پارلیمنٹ سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ میں وزیر اطلاعات فواد چودھری نے بتایا کہ رمضان المبارک سے پہلے فنانشنل معاملات میں سعودی عرب سے بڑی خوشخبری ملے گی۔ اس کے علاوہ اجلاس میں حکومت نے ایمنسٹی سکیم کو پارلیمنٹ سے منظور کرانے کا فیصلہ کیا۔ ٹیکس کی رقم نقد بینک اکائونٹس میں جمع کرانا ہو گی۔ سال 2000ئ کے بعد کے سرکاری افسران سکیم سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے جبکہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرنا لازمی قرار دیدیا گیا ہے۔ ایک لاکھ 35 ہزار گھروں سے منصوبے کا آغاز کیا جائے گا۔ وفاقی ملازمین کیلئے بھی ہزار اپارٹمنٹس تعمیر کیے جائینگے۔ اس کے علاوہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام سرکاری ادارے پاکستان پوسٹ کا استعمال کریں گے جبکہ بابا گرونانک کے نام پر ریلوے سٹیشن بنایا جائے گا۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا