نگر ( اقبال راجوا) ڈسٹرکٹ فٹبال ایسو سی ایشن نگر سیکریٹری کھیل و ثقافت عاصم ٹوانہ کے حالیہ دورہء نگر اور ڈپٹی کمشنر کمال الدین قمر شہزاد اوراسسٹنٹ کمشنر نگر محمد والقرنین خان کی گلگت بلتستان فٹ بال لیگ کے حوالے سے شبانہ رو محنت کو نہایت قابل قدر قرار دیتی ہے اور ان کی کارکردگی کو ضلع نگر کے لئے انتہائی داد و تحسین کے لائق سمجھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار یہاں ایک مقامی ہوٹل میں فٹبال ایسو سی ایشن نگر کے کابینہ ممبران نے اپنی ایک اہم میٹنگ کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا فٹبال ایسو سی ایشن نگر کے صدر اور کابینہ کے دیگر ممبران نے کیا۔ انہوں نے مذید بتایا کہ سیکریٹری سیاحت عاصم ٹوانہ نے اس کیلینڈر ایونٹ کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے بذات خود اسٹیڈئیم تشریف لائے اور انہوں نے آس پاس کے ماحول کا بغور جائزہ بھی لیاجو نہ صرف انتہائی حوصلہ افزاء ہے بلکہ اس سنجیدہ اقدام کے لئے ہم ان کے اقدامات کی بھر پور الفاظ میں تعریف کرتے ہیں ۔ ہم سمجھتے ہیں کہ انہوں نے تمام تر حالات کا قریب سے جائزہ لینے کے بعد اسٹیڈئیم کی تزئین و آرائش کو تیز تر اور مزید بہتر کرنے کے احکامات بھی جاری کئے ہیں جو نہایت خوش آئند ہیں جس کے لئے ہم ان کے شکر گزارہیں ۔ اسی ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے ہم ڈپٹی کمشنر نگر کمال الدین قمر شہزاد اور اسسٹنٹ کمشنر نگر محمد والقرنین خان کی شبانہ روز محنت کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اس اہم ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے اپنے دن اور رات ایک کردیئے ہیں ۔ یقینا اس ایونٹ کی کامیابی نہ صرف ضلعی انتظامیہ کی کامیابی ہے بلکہ پورے نگر قوم اور گلگت بلتستان فٹ بال کے لئے ایک بہترین تاریخی کامیابی ہوگی ۔ ہم فٹ بال ایسو سی ایشن نگر کی جانب سے ڈی سی نگر اور اسسٹنٹ کمشنر نگر کو اپنی بھر پور حمایت کی یقین دہانی کراتے ہیں اور ان کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے مذید کہا کہ نگر کا ہر کھلاڑی چاہے وہ جس بھی کھیل سے لگائو رکھتا ہے وہ پچھلے سال جی بی والی بال لیگ کی کامیابی میں اپنا جتنا حصہ ڈال چکا ہے اس سے کہیں بڑھ کر حصہ اس ایونٹ کی کامیاب انعقاد کے لئے ڈا لے گا۔ گلگت بلتستان فٹ بال لیگ نہ صرف ضلع نگر کے لئے تاریخی اہمیت کا حامل ہے بلکہ اس ایونٹ کے کامیاب انعقاد سے یقینا CPECمنصوبے کے کامیاب تکمیل اور گلگت بلتستان میںامن و امان کے سازگارفضاء لئے ایک بہترین پیغام بھی ثابت ہوگا۔ ہم اس اہم ایونٹ میں شریک تمام ٹیموں کو خوش آمدید کہیں گے اور امید کا اظہار کرتے ہیں کہ مہمان ٹیمیں ہماری میزبانی سے ضرور لطف اندوز ہونگے۔
کامیاب فٹبال لیگ سی پیک کی کامیابی اورامن و امان کیلئے بہترین پیغام بھی ثابت ہوگا۔ فٹبال ایسو سی ایشن نگر
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا