کراچی(ممتازشگری سے) گلگت بلتستان پروفیشنل جرنلسٹ فورم کے وفدکی اینکرپرسن منہاج موسوی سے ملاقات۔اُن کے بھائی رپورٹر مطلوب موسوی کی جبری گمشدگی کے بارے میں تفصیلی گفتگو۔ جی بی پی جے ایف کاحکومت سے جلدرہائی کیلئے اقدامات کرنے کامطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان پروفیشنل جرنلسٹ فورم کے صدرعبدالحسین آزاد، پریس سیکریٹری ممتازشگری،اخترحسن،عبدررحیم اورعرفان فرازنے اینکرپرسن منہاج موسوی سے تفصیلی ملاقات کی ملاقات میں اُن کے سگے بھائی مطلوب موسوی کی جبری گمشدگی کے بارے میں گفتگوہوئی گفتگوکرتے ہوئے منہاج موسوی نے کہاکہ ان کے بھائی جوکہ روزنامہ جنگ سے منسلک ہے ان کورات سے دوبجے گھرسے اغواکیاگیا۔ ساتھ ہی انہوں نے اہل خانہ سے بھی بدتمیزی کیآغواہ کرنے والے سیکورٹی اداروں کے گاڑی میں تھے ساتھ ہی دواوربھی گاڑیاں تھی۔ سوشل میڈیاپرمذہبی رنگ دے کرپوسٹیں شیئرکرنے متعلق ان کاکہناتھاکہ ان کاکسی مذہبی تنظیم سے کوئی تعلق نہیں۔ لہذاانہیں کسی مذہبی تنظیم سے منسلک نہ کیے جائیں ان کامزیدکہناتھاکہ اگربھائی نے کوئی جرم کیاہے توانہیں عدالت میں پیش کیے جائیںتاکہ واضح ہوسکیں انہیں کس جرم میں گرفتارکیاگیاہے۔انہوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیاہے کہ میری اہل خانہ ان کی جبری گمشدگی سے سخت پریشان ہے لہذاانہیں جلدرہاکیے جائیں یاکسی جرم کی صورت میں عدالت میں پیش کیے جائیں گلگت بلتستان پرفیشنل جرنلسٹ فورم کے وفودنے یقین دلایاکہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم ان کے ساتھ کھڑےہیں, اوران کی رہائی کیلئے ہرسطح پرآوازبلندکریں گے ۔انہوں نے بھی اعلی حکام سے محاطب ہوتے ہوئے کہاکہ ادارے صحافیوں کے ساتھ ظلم بندکریںاسطرح صحافیوں کی جبری گمشدگی سے پوری صحافی برادری خوف کاشکارہوگئے ہیں انہوں نے صحافی مطلوب موسوی کی رہائی کامطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلی سندھ سمیت تمام اعلی حکام سے گزارش ہے کہ مذکورہ صحافی کوجلدبازیاب کرائے جائیں اوراگران سے کوئی غلطی سرزردہوئی ہے توانہیں عدالت میں پیش کیے جائیں انہوں نے ان کی بروقت بازیابی نہ ہونے کی صورت میں احتجاجی مظاہرہ کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا