اسمبلی اجلاس کے دوران وزیرتعلیم حاجی ابراہیم ثنائی نے رشوت کے عوض ملازمتوں کی خریدوفروخت پرسے پردہ ہٹاتے ہوئے کہاہے کہ محکمہ خوراک میںموجودخالی آسامیوں پربھرتی کرانے کیلئے لوگوں سے پیسے لئے جارہے ہیںحاجی ابراہیم کے مطابق اب تک محکمہ خوراک میں موجود خالی اسامیوں پربھرتی کرانے کے لئے چالیس لاکھ روپے لئے جاچکے ہیںاورنگزیب ایڈووکیٹ نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ ابراہیم ثنائی حق پرست آدمی ہیں انہیں میڈل دینا چاہئے یہ ایک حقیقت ہے کہ نوکریاں فروخت اورلوگوں سے پیسے لے کرنوکریاں دی جارہی ہیں میرے علاقے میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد کو پیسے لے کرنوکری دی ہے جبکہ اپوزیشن لیڈرنے اپنے پاس ٹھوس ثبوت ہونے کا اسمبلی فلورپردعوی کیاہے ۔گلگت بلتستان میں مسلم لیگ ن کی حکومت ہی میرٹ کی بالادستی اوراورکرپشن کے خاتمے کے نام پروجو د میں آئی پیپلزپارٹی پردورحکومت میں ملازمتوں اورٹھیکوں کی نیلامی کے الزام عائد کرکے عوام کو بدظن کیا گیا اورعوام سے ملازمتوں میں میرٹ کی بالادستی ،ٹھیکوں کی بندربانٹ روکنے کے نام پرووٹ بٹورے اس کے عوض حکومت ملی جب اعلانات اوروعدوںپرعملدرآمد کا وقت آیا تو ایسے اقدامات کرنے لگے کہ پیپلزپارٹی بھی شرم سے پانی پانی ہونے لگی ہے میرٹ کی بالادستی ،عوام کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات کرنا،کرپشن اورٹھیکوں میں ہونے والی بندربانٹ کی روک حکومت کی اولین ذمہ داری ہے لیکن اب تک حکومت عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے ،کرپشن کی روک تھام میں بری طرح ناکام ہے ن لیگ کی صوبائی حکومت شروع دن سے میرٹ کی بالادستی کا مالاجپتی چلی آرہی ہے اوراس بات کو ماننے کے لئے ہرگزتیارہی نہیں ہے کہ ان کے دورمیں کہیں بھی میرٹ سے ہٹ کریا سفارش پرکوئی کام ہوا ہے سارے کام میرٹ پرہی ہورہے ہیں وزیراعلیٰ صاحب تو حکومت پرہونے والے تنقید کو اپنی شان میں گستاخی تصورکرتے ہوئے فوراً ناراض ہوجاتے ہیں اس کا اندازہ آپ اس بات سے لگاسکتے ہیںکہ گزشتہ دنوں غذرپریس کلب کی تقریب حلف برداری کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے بے لگام صحافت کوقابوکرنے کے لئے قانون سازی کرنے کا اعلان کیا ہے چلوایک بارمان بھی لیتے ہیں کہ صحافت بے لگام ہوگئی ہے کیونکہ حکومت نے مرضی اورمن پسند خبروں کی اشاعت کے لئے کسی کو مجبور کیا نہ ہی کسی اخبارکااشتہاربند کیا نہ ہی بلوں کی ادائیگی روکنے پرگلگت بلتستان سے شائع ہونے والے اخباروں نے لمبے عرصے کیلئے اشاعت روک دی اوراحتجاج کیا نہ ہی محکمہ اطلاعات کے اعلیٰ عہدیدارمن پسند خبروں کی اشاعت کے لئے رات گئے فون کرتاہے نہ ہی من پسندخبر کو نمایاں اورشہہ سرخیوں کے ساتھ شائع نہ کرنے پراگلے دن دبے الفاظ میں اشتہارات روکنے کی دھمکی دیتاہے اس کے باوجود صحافت بے لگام ہوگئی ہے اب حکومت ان بے لگاموں کو لگام لگانے کے لئے سوچ رہی ہے تاکہ ہراخبارحق اورسیچ کے بجائے ان کے قصیدے لکھے ان کی مرضی کی خبرشائع کرے اوران کے مخالفین کامیڈیا ٹرائل کرے ورنہ گلگت بلتستان کے اخباروں نے عوامی مسائل حل کرنے اورعوام کو درپیش مسائل ،کرپشن اورٹھیکوں کی بندربانٹ کی ہی نشاندہی کے علاوہ کوئی گستاخی نہیں کی تھی اب یہی کام کل کے اسمبلی اجلاس میں حکومتی وزراء نے کیا ہے اگرصوبائی وزراء حاجی ابراہیم ثنائی اوراورنگزیب ایڈووکیٹ نے اسمبلی اجلاس کے دوران جو کہاہے وہ سچ ہے تو وزیراعلیٰ کو اپنی ناکامی تسلیم کرتے ہوئے وزرات اعلیٰ کے منصب سے مستعفی ہونا چاہئے کیونکہ حقیقت میں یہ ان کی ناکامی اورنااہلی ہے اس سے پہلے بھی کئی محکمو ں میں ہونے والی بھرتیوں میں اقرباء پروری ،رشوت ستانی اورسفارش کے الزامات زیرگردش رہے ہیں لیکن یہ باتیں چونکہ بے لگام صحافت کے ذریعے منظرعام پرآئی تھیں اس لئے ان پرکارروائی نہیں ہوئی اس بارتو صوبائی وزراء نے اسمبلی فلورپر آوازاٹھائی ہے بلکہ حقیقت سے پردہ چاک کیاہے اس پروزیراعلیٰ مستعفی نہیں ہوتے ہیں تو کم ازکم کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف جے آئی ٹی بناکرکارروائی ہونی چاہئے کیونکہ یہ سنجیدہ الزمات ہیں وزراء اوراپوزیشن لیڈر کے بقول ان کے پاس ٹھوس ثبوت ہیں وزیراعلیٰ بھی تو ہروقت ثبوت ہی مانگتے رہے ہوتے تھے ۔حکومت چاہتی کہ ہرکام میرٹ پرہواورکسی کے ساتھ ناانصافی نہ ہوتو سب سے پہلے صوبائی حکومت گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات کراتے بلدیاتی ادارے جمہوریت کی نرسریاں ہیں لیکن صوبائی حکومت نے بلدیاتی انتخابات نہ کراکے جہاں جمہوری اصولوں کی دھجیاں اڑائی ہیں وہاں کرپشن کی بنیاد ڈالی ہے بلدیاتی سکیموں میں بڑے پیمانے پرپورے گلگت بلتستان میں کرپشن ہورہی ہے بعض علاقوں میں ایک ہی کوہل کا نام باربار تبدیل کرکے پیسے کھائے لیکن مجال ہے منہ زوربیوروکریسی اورعلاقے کے مفاد پرستوں جن کو نوازنا حکومت کا مقصد ہے کے خلاف کوئی کارروائی کی جائے گلگت بلتستان میں کئی علاقے ایسے ہیں جہاں گزشتہ دس سالوں میں ایک بھی سکیم نہیں رکھی ہے ان علاقوں کے عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں جبکہ ایسے بھی مقامات ہیں جہاں گزشتہ پانچ سالوں میں کئی بے مقصد سکیمیں رکھی گئی ہیں جن سے انفرادی فائدہ کے علاوہ غریب عوام کو اس سے کوئی فائدہ نہیں ہے ہسپتالوں کی کارکردگی سے عوام مطمئن نہیں ہیں اب تک ملک کے بالائی علاقوں میں صحت کے حوالے سے کوئی کام نہیں ہواغریب عوام اسی ڈگرپرکھڑے ہیں جہاں پیپلزپارٹی کے دورحکومت میں کھڑے تھے گندم کی تقسیم میں کوئی بہتری نہیں آئی عوام گندم اورآٹاکے حصول کے لئے بدربدرہیں پیپلزپارٹی کے دورمیں جن محکموں کے وزیروں پرمسلم لیگ ن والے الزامات لگاتے تھے آج انہی محکموں سے مستفید ہونے بلکہ اسی بہتی گنگامیں نہان کرنے کی خبریں اپنے ہی دے رہے ہیں اسی طرح محکمہ تعلیم کی داخلہ مہم بھی حوصلہ افزاء نتیجہ حاصل کرنے میں کامیاب نہیں محکمہ تعمیرات کی بات کرنا ہی فضول ہے صوبائی حکومت چپ سادھنے کے بجائے اس کی حقیقت سامنے لائے اوربھرتیوں کے عمل کو شفاف بنانے کے لئے کمیٹی یا بورڈ تشکیل دے تاکہ کسی غریب کا حق تلفی نہ ہو۔دراصل حکومت شروع سے سب اچھا کی روپورٹ پراندھادھند اعتبارکرتی چلی آرہی ہے کسی بھی منصوبے کو معیارکے مطابق پایہ تکمیل تک پہنچانے کا تصورہی نہیں ہے ایفاد کے منصوبے میں بھی کرپشن کی بازگشت سنائی دی جارہی ہے کئی منصوبے قبل ازوقت ٹوٹ پھوٹ کاشکارہوچکے ہیں انجینئرکی زیرنگرانی بننے والے کوہل سے پانی گزرا نہیں جارہاہے عوام اورحکومت کے ذمہ داروں کے درمیان طے ہونے والے معاہدے کی خلاف ورزی کی بھی اطلاعات سامنے آرہی ہیں اس کے باوجود کہیں پربھی عوام کی سننے کے لئے کوئی تیارہی نہیں اس کے باوجود حکومت کی ضد ہے کہ اس کے ہرکام درست جبکہ جس عوام جنہوں نے ان کو اقتدارکی کرسی تک پہنچایا غلط کہہ رہے ہیں وزیراعلیٰ مقدس ہستی ہیں ان کے خلاف کوئی انگلی نہیں اٹھاسکتا نہ ہی کوئی تنقید کرسکتاہے یہی وجہ ہے کہ اگرکوئی اخباران کے خلاف سچ حق پرمبنی اداریہ لکھے تو فوراً سے پہلے ناگواری کا اظہارکرتے ہوئے پیغام دیاجاتاہے کہ وزیراعلیٰ کے روپ میں موجودشاہنشاہ اعظم ناراض ہوگئے ہیں ۔وزراء کی طرف سے اسمبلی فلورپرملازمتوں کی خریدوفروخت کا الزام حفیظ الرحمان کی حکومت پربدنما داغ ہے یعنی حفیظ حکومت کا حقیقی اوراصلی چہرہ عوام کے سامنے پیش کیا ہے جس پرخودساختہ زہدوتقویٰ کا پردہ ڈالاہوا تھا جس کو ”اس گھرکو آگ لگی گھرکے چراغ سے ”کے مصداق حکومت کے اعلیٰ عہدوں پربیٹھے ہوئے وزراء نے چاک کیا اب اس پرخاموسی اختیارکرنے کے بجائے اس پرجامع تحقیقات عمل لائے اوراصل حقیقت سے عوام کو آگاہ کرے اگرخاموشی اختیارکی تو یہ حقیقت پرپردہ ڈالنے کی مجرمانہ اورمذموم کوشش ہوگی جس کو عوام کسی صورت معاف نہیں کرینگے۔
تحریر :حبیب اللہ آل ابراہیم
گلگت بلتستان اسمبلی میں کرپشن کی گونج ۔۔
More Stories
شاہراہ بلتستان ،شاہراہ قراقرم کی زبوں حالی اور سیاحت کا مستقبل۔
دیرینہ کارکنوں کی قربانیاں اور سیاسی جماعتیں
اقوام متحدہ میں گلگت بلتستان کا مقدمہ ہے یا نہیں ؟