مری(ویب ڈیسک /ٹی این این)ملکہ کوہسار کے مکینوں کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ مری کے پنجاب ہاؤس کو یونیورسٹی میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ڈپٹی کمشنر راولپنڈی علی رندھاوا کی سربراہی میں پنجاب ہاؤس کو یونیورسٹی میں تبدیل کرنے کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں انتظامیہ اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔
اجلاس میں طویل غورو خوض اور تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد مری کے پنجاب ہاؤس کو یونیورسٹی میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ پنجاب ہاؤس 86 کنال پر محیط ہے اور اب مری کے رہائشیوں کے لیے یہاں یونیورسٹی بنائی جائے گی جب کہ ضرورت پڑنے پر مری بروری کی اراضی کو بھی یونیورسٹی کا حصہ بنایا جائے گا۔علی رندھاوا نے بتایا کہ پنجاب حکومت کی ہدایت پر پنجاب ہاؤس کو یونیورسٹی میں تبدیل کیا جا رہا ہےاور اس نئی درس گاہ کا نام کوہسار یونیورسٹی مری تجویز کیا گیا ہے۔
پنجاب ہاوس مری کو یونیورسٹی بنانے کا فیصلہ، نئی درسگاہ کا نام بھی سامنے آگیا۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا