کھرمنگ(ٹی این این)ضلع ہیڈکوارٹر کھرمنگ کیلئے زمین عطیہ کرنے والے اہلیان گوہری کو حکومت نے دھوکہ دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق 4 مئی 2018 کھرمنگ ضلعی انتظامیہ اورسابق ڈپٹی کمشنر کھرمنگ امیر خان کے درمیان گوہری تھنک کے موجودہ مالکان کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا تھا جس کے مطابق حکومت اہلیان گوہری کو ضلعی ہیڈکوارٹر کے دفاتر کیلئے حسب ضرورت زمین کی معاوضے کے بجائے ضلعی ہیڈکوارٹر کیلئے مختص تمام سرکاری آسامیوں کے گریڈ ون سے لیکر گریڈ پانچ تک زمین عطیہ کرنے والوں کو بغیر کسی ٹیسٹ انٹرویو کے بھرتی کیا جائے گا۔ لیکن حکومت نے معاہدے سے انحراف کرتے ہوئے مطلوبہ آسامیوں کیلئے ٹیسٹ انٹرویو کا اشتہار جاری کردیا۔ اس حوالے سے اہلیان گوہری کے بیرزگار جوانوں میں شدید خدشات پایا جاتا ہے اُنکا کہنا ہے کہ ہم نے ضلعی ہیڈکوارٹر کیلئے قربانی دی ہے اور حکومت نے ہماری ملیکت کو تسلیم کرتے ہوئے ہمارے ساتھ باقاعدہ طور پر قانونی طریقے سے معاہدہ بھی کیا ہے جس پر سابق ڈپٹی کمشنر کے دستخط بھی ہیں لیکن جب آسامیوں کا اعلان ہوا تو متاثرین کے بجائے اشتہارات دیکر بھرتی کرنے کی کوشش ہمارے ساتھ سراسر دھوکہ ہے۔
متاثرین نے اپنے حقوق نے بھوک ہڑتال کیمپ بھی قائم کردی ہے اور آج متاثرین سے اظہار یکجہتی کیلئے سکردو سے گلگت بلتستان قومی الائنس کے رہنماوں گوہری پہنچ گئے۔ قومی الائنس کے رہنماوں عباس سفیر ایڈوکیٹ،اقبال پاروی ایڈوکیٹ نے متاثرین کے شانہ بشانہ اظہار یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت متاثرین کے ساتھ طے شدہ تحریری معاہدے پر عمل درآمد کویقینی بنائیں۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا