تعمیرات عامہ اور گلگت بلتستان کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کیلئے اپوزیشن ٹھیکیدار گروپ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

0 0

سکردو(ٹی این این) گلگت بلتستان بزنس گروپ کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کا متوازی گروپ تشکیل دیکر تمام خلاف ضابطہ ہونے والے کاموں کیخلاف بھرپور انداز میں مخالفت کرنے کی تیاری شروع کردی ہے یہ اقدام انہوں نے الیکشن میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے بعد کیا ہے اور اس مقصد کیلئے تمام ایگزیکٹو باڈی ممبران سے مشاورت کے بعد اپوزیشن گروپ بنانے کا فیصلہ ہوا ہے ۔گلگت بلتستان بزنس گروپ کے تمام اضلاع کے زمہ داران کا اجلاس گزشتہ روز انجئنیر صابر حسین کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں بزنس گروپ نے گزشتہ انتخابات میں بھرپور اعتماد کرنے پر ٹھیکدار برادری کا شکریہ ادا کیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عام انتخابات میں ٹھیکیدار برادری نے اعتماد کرتے ہوئے دوسری پوزیشن دلادی ہے جس کے بعد اپوزیشن لیڈر کا حق بزنس گروپ کا بنتا ہے۔ بزنس گروپ قانونی امور میں کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کے شانہ بشانہ کام کریگی لیکن ٹھیکیدار کش پالیسیوں پر بھرپور احتجاج کریگی۔اس موقع پر گلگت بلتستان بزنس گروپ کے ممبران سے مشاورت کے بعد باڈی تشکیل دینے کا مشترکہ فیصلہ کیا گیا گلگت بلتستان بزنس گروپ کے صدر انجئنیر صابر حسین کے حکم پر جنرل سیکٹری گلگت بلتستان بزنس گروپ شکیل احمد خان نے باضابطہ طور پر باڈی کااعلان کردیا گلگت بلتستان بزنس گروپ سپریم کونسل کے چیئرمین عبدالمجید ہونگے اور وائس چیئرمین گلگت بلتستان بزنس گروپ سپریم کونسل عتیق الرحمان کو ذمہ داریا سونپ دی گئی ہیں ۔ گلگت بلتستان بزنس گروپ نے باہمی مشاورت سے گلگت بلتستان بزنس گروپ کے چیف آرگنائزر رحمت الللہ کو بنا دیا گیا ہیے اور چیف آرگنائزر رحمت الللہ گلگت بلتستان کے تمام اظلاع سے دو دو ممبران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینگے کمیٹی کے لیے تمام اظلاع کے ممبران کے مشاورت کے بعد ہر ضلع سے دو نام مرکزی چیف آرگنائزر کو دیے جاینگے گلگت بلتستان بزنس گروپ صوبائی کابینہ کے بعد تمام ڈویژن کے علاوہ تمام اظلاع سے بھی کابینہ بنایگی اور کابینہ ممبران کے مشاورت سے ہوگا گلگت بلتستان بزنس گروپ نے صوبائی کابینہ کا بھی اعلان کردیا جن میں صدر انجئنیر صابر حسین سنئیر نائب صدر ناصر کربلائی جنرل سیکٹری شکیل احمد خان ڈپٹی جنرل سیکٹری وازیر خان نائب صدر محمد علی نائب صدر حاجی عبد رحمت دیامر نائب صدر مرتضی غذر نائب صدر حاجی نعمت الللہ استور نائب صدر منظور نگر نائب صدر روشن خان دیامر نائب صدر زمان خان غذر ایڈیشنل جنرل سیکٹری حامد حسین بلتستان سیکٹری اطلاعات نشرو اشاعت فیضان میر سیکٹری فنانس سالم خان ترجمان گلگت بلتستان بزنس گروپ جمیل قریشی ایڈمینسٹریٹوں آفسر گلگت بلتستان بزنس گروپ چوہدری صداقت سوشل میڈیا پلس میڈیا کوڈنیٹر فاروق جلالی محمد عباس اخونزادہ ضیاء قریشی کا نام فائنل کیا گیا گلگت بلتستان بزنس گروپ کے صدر انجئنیر صابر حسین اور جنرل سیکٹری شکیل احمد خان نے گلگت بلتستان بزنس گروپ کے تمام ممبران کا شکریہ بھی ادا کیا اور تمام اظلاع کا دورہ کرنے کے لیے شیڈول بنانے کا بھی اعلان کردیا آخر میں چئیرمین سپریم کونسل گلگت بلتستان بزنس گروپ عبدالمجید صاحب اور چیف آرگنائزر گلگت بلتستان بزنس گروپ رحمت الللہ صاحب نے کہا کہ بہت جلد کابینہ کا حلف برداری تقریب بھی ہوگئی۔ گلگت بلتستان بزنس گروپ نے کابینہ تشکیل دیکر کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کا ایک مضبوط گروپ بنالیا ہے ۔ جس سے الیکشن میں کامیاب ہونے والے اتحاد پینل کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا ۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website