برفانی تودوں کی ڈھیر ،ضلع شگر کے دور افتادہ علاقوں کا زمینی رابطہ تاحال بحال نہ سکے۔

0 0

شگر(ٹی این این) بیسل کے دور افتادہ گاوں بیسل باشہ کا ملک کے دیگر حصوں سے زمینی رابطہ تاحال بحال نہ ہوسکا۔جگہ جگہ برفانی تودوں کی ڈھیر میں لوگوں کی آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہورہا ہے۔ بیسل شگر سے تعلق رکھنے والے افراد نے میڈیا کو بتایا کہ موسم سرما میں برف باری کے بعد بیسل گائوں ضلع شگر اور دیگر شہروں سے رابطہ منقطع ہے۔جبکہ مارچ میں آنے والے بڑے بڑے برفانی تودے تاحال سڑکوں پر موجود ہے۔ جسے ہٹانے کیلئے محکمہ تعمیرات عامہ شگر کی کوئی توجہ نہیں۔جس کی وجہ مریضوں اور مسافروں کو دوسرے شہروں کا جانے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔جبکہ روڈ بند ہونے سے ان علاقوں میں غذائی قلت کا سامنا ہے۔لوگوں نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ کے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ بیسل روڈ کو کھولنے کیلئے بھاری مشینری فراہم کرکے جلد ازجلد روڈ کو آمدورفت کیلئے کھولا جائے۔ بصورت دیگر انسانی المیہ کا خطرہ ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website