لاہور(ویب ڈیسک /ٹی این این)وزیر اطلاعات ونشریات فوادچودھری نے کہاہے کہ سشما سوراچ اقلیتوں کی بات اپنے گھر سے شروع کریں، گجرات میں سینکڑوں مسلمان شہید کئے گئے ، سندھ سے ہندو لڑکیوں کے اغواءکے ذمہ داروں کوجلد گرفتار کرلیں گے ۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ پچھلے دودن سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیوگردش کررہی ہے جس کا وفاقی حکومت نے ویڈیو کانوٹس لیاہے ، پنجاب پولیس اس واقعہ کے ذمہ داران کو پکڑنے کے قریب ہے اور ان کوگرفتار کرلیا جائے گا ، خبر ہے کہ بچیوں کو سندھ سے اغوا کرکے رحیم یار خان منتقل کیاگیا اورپھر ان کو وہاں سے گوجرانوالہ منتقل کردیا گیا ،ہم اپنی اقلیتوں کے ساتھ کھڑے ہیں ، نئے پاکستان میں ہر رنگ ، نسل اور مذہب کے لوگوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں، وزیر اعظم نے دو ہندو لڑکیوں کے اغواءکی چھان بین کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ نے اس معاملے پر جب کہا کہ ہم کو اس واقعے پر تحفظات ہیں تو ہم نے ان کو احساس دلانے کی کوشش کی کہ واقعات تو کسی جگہ بھی ہوسکتے ہیں ، واقعہ تو نیوز ی لینڈ میں بھی ہوا اور سب نے دیکھا کہ وہاں کی حکومت مسلمانوں کے ساتھ کس طرح کھڑ ی ہوئی ؟سندھ میں واقعہ ہوا ہے تو دیکھناہے کہ ریاست اس کی کیسے ذمہ داری پوری کرتی ہے ، ہم اس واقعہ کے پیچھے ان بچیوں کے خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گجرات میں مسلمانوں کے ساتھ جوکچھ ہوا سب نے دیکھا ، سینکڑوں مسلمانوں کوشہید کیاگیا اور اب ہولی کے موقع پر کرکٹ کھیلنے پر مسلمان بچوں پر تشدد کیا گیا ۔ انہوں نے کہا اچھا ہوا کہ بھارتی وزیر خارجہ نے اس معاملے پر توجہ دلائی ہے لیکن کیاہی اچھا ہو کہ وہ اپنے گھر سے اس کام کا آغاز کریں کیونکہ خیرات گھر سے شروع کی جاتی ہے ، قائد اعظم کے پاکستان میں اقلیتوں کاتحفظ ہماری ذمہ داری ہے ، سندھ سے دوبچیوں کو اغوا ءکرنے کے ذمہ داروں کوجلد گرفتارکرلیا جائیگا۔
اقلیتوں کی بات گھر سے شروع کریں،فواد چودہدری نے بھارتی وزیر خارجہ کی بولتی بند کردی۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا